عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پنجاب ان ایڈیڈ کالجز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر داخلہ کی کٹ آف کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ پی یو سی اے صدر اور چیئرمین آرینز گروپ آف کالجزراجپورہ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ شعبہ قانون سمیت چند کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست تھی تاہم پنجاب بھر میں سیلاب کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جس سے طلباء ، عملہ اور عام عوام متاثر ہو رہے ہیں۔PUCA کے سرپرست ایس منجیت سنگھ سرپرست نے بھی اس بات پر زور دیا کہ موجودہ شدید سیلاب کے حالات میں یہ ضروری ہے کہ داخلے کی آخری تاریخ کو بڑھایا جائے۔