سرینگر//مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو مہرشی نے گورنر این این ووہر ا اور وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر اور داخلہ سیکرٹری نے اس موقعہ پر ریاست میں سیکورٹی صورتحال ، دراندازی کے بڑھتے ہوئے واقعات ، فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور شورش پیدا کرانے کے واقعات اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ راجیو مہرشی نے اس سے پہلے شری امرناتھ گپھا کا بھی دورہ کیا اور یاترا کے سلسلے میں کئے گئے سلامتی انتظامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔ داخلہ سیکرٹری نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران مرکزی داخلہ سیکرٹری نے ریاست جموں و کشمیر سے جُڑے کئی معاملات پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔