کوہاٹ//خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے مقام پر مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے مطابق مسافر کوچ بونیر سے کراچی جارہی تھی جس دوران حادثہ پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔