عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پائیدار ترقی اور سماج کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں خیبر سیمنٹ نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) اقدام کے تحت کھمنوہ فیکٹری میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کئی کلیدی کمیونٹی سینٹرک منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔تقریب میںڈائریکٹر آپریشنز ریاض ترمبو نے ان منصوبوں کا افتتاح کیا جو مقامی انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور خطے میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے تھے۔نئے منظر عام پر آنے والے منصوبوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھمنموہ میں پارک کی تعمیر، سپورٹس سٹیڈیم میں واش رومز کی تعمیر اور حنفیہ سکول کی تزئین و آرائش شامل ہیں۔ مزید عطیات میں شیخ علی سرہندی (رح) کے مزار کے قریب خواتین کے واش رومز، مسجد شریف سکنار کے قریب ایک کمرہ، اور پی ایچ ای گراؤنڈ واٹر لفٹ اسٹیشن پر ایک کمپاؤنڈ وال اور واش روم کی تعمیر شامل ہے۔ مزید برآں، خیبر سیمنٹ نے MTI اسکول کے گراؤنڈ اور پہلی منزل کی تعمیر میں سہولت فراہم کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ترمبو نے کہاکہ خیبر سیمنٹ میں، ہمارا سفر ہمیشہ سیمنٹ کی پیداوار سے زیادہ رہا ہے۔ ‘دل سے بناو’ کی ہماری اخلاقیات ہمارے ہر کام کی عکاسی کرتی ہیں، چاہے وہ معیاری سیمنٹ کی پیداوار ہو یا مواقع اور ہم پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔یہ مہم خیبر سیمنٹ کے کارپوریٹ کامیابی کو بامعنی سماجی شراکت کے ساتھ مربوط کرنے کے وژن کو اجاگر کرتی ہیں۔