عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//خیبر ایگرو نے کشتواڑ میں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر میں لکی ڈرا میٹ کا انعقاد کیا۔ تقریب میں خیبر کے تمام خوردہ فروشوں اور ڈوڈہ، کشتواڑ کے علاقے کے ڈیلرز کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ تقریب کے دوران، پہلی لکی ڈرا کے فاتح کو 90 انچ کا ایل ای ڈی ٹیلی ویژن دیا گیا۔ دوسرا انعام دو فریج تھے جو دو افراد کو دیئے گئے جبکہ تیسرا انعام پانچ مائیکرو ویو اوون پر مشتمل تھا جو پانچ جیتنے والوں میں تقسیم کئے گئے۔تقریب میں موجود تمام ریٹیلرز اور ڈیلرز کو خصوصی تحائف سے بھی نوازا گیاجبکہ شرکاء کے لیے کھانے پینے کا انتظام کیا گیا،بیان کے مطابق خیبر ایگرو اپنے خوردہ فروشوں اور ڈیلرز کی حوصلہ افزائی اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے انہیں اپنے کاروباری منصوبوں میں ترقی کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کمپنی ڈیری اور ڈیری پر مبنی مصنوعات میں نمبر ایک برانڈ بننے کے اپنے وژن کے لیے وقف ہے۔