سرینگر/سرینگر کے خیام علاقہ میں خیام چوک کے قریب آتشزدگی کی واردات میں دو دکانیں خاکستر ہوگئیں تاہم محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی سے آگ پر فوری طور پر قابو پایا گیا۔خیام چوک کے قریب موجود لائشش نامی بیوٹی پارلر سے آگ تیزی سے نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں قریب میں دوسری دکان بھی آگئی۔بیوٹی پارلرکی دکان شاہد احمد بٹ ساکنہ 90 فٹ روڈصورہ کی ہے۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جن کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئیں۔آگ کی اس واردات میں دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا جبکہ آگ سے ہوئے نقصان کاتخمینہ لگایا جارہا ہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔