تونے پہنا ہے خونیں کفن سیریا
عدل و انصاف ہے یاں دفن سیریا
تیرے سینے پہ گرتی ہیں یہ بجلیاں
تھر تھراتے ہیں کوہ و دَمن سیریا
تیرے گلشن کے گل ہائے تر کیا ہوئے
کیا ہوئے وہ سرو و سمن سیریا
وہ جو مالی تھے گل چیں وہیںبن گئے
دندنا تے ہیں زاغ و زغن سیریا
تیرے بیٹوں کی لاشیں ہیں بکھری ہوئیں
کیسے دیکھیں یہ کٹتے بدن سیریا
کتنی ماؤں سے نورِ نظر چھن گئے
رورہیں بیٹیا ں اور بہن سیریا
اْمتِ مسلمہ کیوں لٹی کیوں پٹی
کہہ گئے ہیں نبی ؐبس ’’وَھَن ‘‘سیریا
آگ و آہن کی بارش کو روکے کوئی
خوں رُلاتا ہے صحن ِچمن سیریا
تونے چھینا بشارتؔ کا قلبی سکوں
جبر کے ہاتھ میںتْو رہن سیریا
9419080306