جموں// گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے بلڈٹرانسفیوژن کے پی جی ڈیپارٹمنٹ اورانڈین ریڈکراس سوسائٹی کے اشتراک سے جموں وکشمیرسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی جموں کی جانب سے عالمی یومِ عطیہ خون کے سلسلے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے آڈیٹوریم میں ایک اہم تقریب کاانعقاد کیاگیا۔وزیرصحت وطبی تعلیم بالی بھگت اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سونندا رینہ مہمان اعزازی تھے۔ وزیرصحت نے اس موقعہ پر عطیہ خون کیمپ کاافتتاح کرتے ہوئے وزیرصحت نے اس دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورخون کاعطیہ دینے کی مہم کوتیز ترکرنے کی ضرورت پر زورد یا تاکہ ریاست میں قائم بلڈبنکوں میں زیادہ سے زیادہ خون کاعطیہ دیاجاسکے اورضرورت کے وقت ضرورت مندوںکوفراہم کیاجاسکے۔تقریب کاآغاز طلباء کی جانب سے روایتی چراغ روشن کرکے اورسوسوتی وندناگاکرہوااورخطبہ استقبالیہ ڈاکٹرمشتاق احمدراتھر نے دیا جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ریاست جموں وکشمیرایڈز کنٹرول سوسائٹی نے اس دن کی اہمیت پرروشنی ڈالی اورانہوں نے عوام اور خصوصی طورسے طلباء سے کہاکہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں آگے آئیں اور خون کاعطیہ دیکرقیمتی انسانی جانوں کوبچائیں۔ بالی بھگت نے اس اہم انسانی فریضہ کے لئے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔