محمد تسکین
بانہال // سرینگر-جموں شاہراہ پر ڈگڈول کے قریب بدھ کی شام پہاڑی سے بھاری پتھر کی زد میں ایک ٹرک آیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پلوامہ کے 2افراد لقمہ اجل بن گئے۔ڈی سی رام بن نے ایک ٹویٹ میں کہا، ” ڈگڈول کے قریب ایک پتھر ٹرک سے ٹکرا گیا ہے، 2 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے، پولیس اور کیو آر ٹی رام بن موقع پر ہے،لوگوں کو شاہراہ پر احتیاط کے ساتھ گاڑی چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے،” ۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں افراد کی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔مقامی طور پر معلوم ہوا کہ واقعہ قریب 9بجے پیش آیا اور 10پہیوں والا ٹرک جموں سے سرینگر جارہا تھا جب ڈگڈول اور خونی نالہ کے درمیانی علاقے میں بھاری پتھر اس پر آگرا جس کے نتیجے میں اس میں سوارڈرائیور اور کنڈیکر موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔دونوں کی شناخت مقصود احمد ولدعبدالرحمان لون ساکن ہال مغل پورہ اورنوید احمد ولد غلام احمد ڈار نکس پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔