سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یکم اپریل کو’’ خونین اتوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے دہلی میں آگاہی کا بگل کیوں نہیں بجا۔شوپیاں اور اسلام آباد(اننت ناگ) میں پیش آئے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ تمام مہلوک جنگجو مقامی ہیں،اور ان میں سے کوئی بھی غیر ملکی نہیں ہے۔عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر پیغام درج کرتے ہوئے تحریر کیا’’15مصدقہ ہلاکتوں میں سے11مقامی ہیں،اور12ویں کی شناخت کی جارہی ہے،ان میں سے اب تک کوئی بھی غیر ملکی نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے دہلی میں کسی کو آگاہی ملی۔عمر عبداللہ نے ٹیوٹر پر مزید تحریر کیا’’ دہلی میں برسر اقتدار میں سے کسی کو اس سے آگاہی(الارم) ملی،کیونکہ مجھے یقیناًمل گئی‘‘۔