سری نگر//گورنر این این ووہر انے جمعہ کو 1982بیچ کے آئی اے ایس آفیسر خورشید احمد گنائی کو اپنا مشیر تعینات کیا ۔خورشید گنائی اس سے پہلے ریاستی انفارمیشن کمیشن کے سربراہ کے طور فروری 2017ء سے تعینات تھے۔انہوں نے اس سے قبل 2016ء میں بھی گورنر کے مشیر کے طور کام کیا ۔اپنے 30سالہ کیئریر میں خورشید گنائی نے ریاست جموںوکشمیر اور مرکزی سرکار نے اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔مٹن سے تعلق رکھنے والے خورشید گنائی نے مرکزی داخلہ وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری ، مرکزی وزارت نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے علاوہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سیکرٹری اور دیگر کئی اہم عہدوں پر اپنے فرائض انجام دئیے ہیں۔انہوں نے 2009ء سے 2010ء کے درمیان اس وقت کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے پرنسپل سیکرٹری کے طور پر بھی کام کیا ۔گنائی کو 2007ء میں عوامی بہبود اور ریاست کی ترقی میں بیش بہار خدمات کے لئے وزیر اعلیٰ کا گولڈ میڈل بھی عطاکیا گیا ہے۔