خورشید عالم کادورۂ خانیار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//ممبر قانون ساز کونسل خورشید عالم نے خانیار کا دورہ کرکے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار نے ریاست کے تینوں خطوں کی مساوی ترقی کویقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور اس مقصد کے لئے ریاستی ومرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت اہم پروجیکٹوں پر کام جاری ہے تاکہ لوگوں کا معیار حیات مزید بلند ہوسکے۔انہوںنے کہا موجودہ سرکار نے ریاست کے طول وعرض ،خصوصاً پائین شہر میں چھوٹی بڑی سڑکوں کے علاوہ گلی کوچوں میں بھی میکڈم بچھایا تاکہ لوگوں کو عبور ومرور میں آسانی ہو۔ممبر قانون ساز کونسل نے کہا کہ بدقسمتی کی وجہ سے وادی میں جاری شورش کی وجہ سے سیاحتی ڈھانچے کو زبردست دھچکہ لگاجس سے سیاحت سے وابستہ لوگوں کا کاروبار بڑی طرح متاثر ہوگیا ۔حتیٰ کہ سیاحت سے جُڑے بعض لوگ فاقہ کشی کا بھی شکار ہوگئے۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کای کہ ان حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر خاص کو اقتصادی طور پسماندہ قراردیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کی معاشی حالت میں سدھار آسکے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *