سرینگر//’بیوپار منڈل مہارج گنج سرینگر کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں مہاراج گنج کے تمام تاجروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے شہر کے نامور تاجر خورشید احمد دلال کو بیوپار منڈل کاصدر مقررکیاگیا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے مشتاق احمد شنگلو کو نائب چیئرمین مقرر کیا گیا۔ واضح رہے بیوپار منڈل کے صدر کی نشست سابق صدر اسداﷲ میر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس موقعہ پر ممبران کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے خورشید احمد دلال نے ممبران کو بھروسہ دلایا کہ بیوپار منڈل کے بینر تلے شہر خاص میں تجارت کو فروغ دینے کی خاطر تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا اور بیوپار منڈل کے تمام زیر التوا معاملوں کو حل کیا جائیگا۔ ممبران نے اس موقعہ پر نومنتخب صدر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ واضح رہے حلف برداری کی تقریت آئندہ ہفتے منعقد کی جائیگی۔