خورشیدعالم، بشارت بخاری اور پیر منصور پیپلز کانفرنس میں شامل

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//حال ہی میںپیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور نیشنل کانفر نس سے علیحدہ ہوئے خورشید عالم، پیر منصور اور بشارت بخاری، پیر کو پیپلز کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
اس سلسلے میں پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد غنی لون کی سرکاری رہائش پر آج ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں تینوں مذکورہ لیڈروں کا خیر مقدم کیا گیا۔ 
 اس موقع پر پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد لون،سینئر لیڈران عمرا ن رضا انصاری، عبد الغنی وکیل اور دیگراں موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ پیر منصور پی ڈی پی سے رواں برس کے ماہ فروری میں مستعفی ہوئے جبکہ خورشید عالم اور بشارت بخاری نے حال ہی میں بالترتیب پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو خیر باد کہاتھا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *