غزہ// اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر ٹینکوں، مشین گنوں اور ڈرونز سے فائرنگ کر کے مزید 70 فلسطینی جاں بحق کر دیے ۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز غزہ میں امداد کے حصول کے لیے جمع کم از کم 70 فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور سینکڑوں کو زخمی کیا، ان پر ٹینک کے گولوں، مشین گنوں اور ڈرونز سے فائرنگ کی گئی۔منگل کی صبح محصور غزہ میں 19 دیگر فلسطینیوں کو بھی بے دردی سے مار دیا گیا تھا، اور ایک ہی دن میں ہلاکتیں 89 تک پہنچیں، جب کہ دو سو سے زائد زخمی ہوئے ۔26 مئی سے اب تک امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں میں 338 فلسطینی جاں بحق اور 2800 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس میں بھی شہریوں پر گولہ باری کی، جب کہ غزہ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہزار 469 ہو گئی ہے ، ایک لاکھ 29 ہزار 350 زخمی ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ، سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے امدادی مراکز پر فلسطینیوں کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، گوتریس نے کہا غزہ میں خوراک لینے والوں پر ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے ، امداد لینے والوں پر گولیاں چلنا ناقابل قبول ہے ۔
خوراک کے متلاشی فلسطینیوں پر ٹینکوںسے فائرنگ | مزید 70فلسطینی جاں بحق
