جموںحج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی نے عوام کو خواجہ معین الدین چشتی ؒ جنہیں عر ف عام میں خواجہ غریب نوازؒ کے نام سے جانا جاتا ہے،کے 805ویں عرس پر مبارک باد دی ہے ۔وزیر موصوف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کو پورے ملک میں ایک عظیم حیثیت حاصل ہے اور اُن کی زیارت گاہ پر تمام عقیدوں کے لوگ سال بھر حاضری دینے آتے ہیں ۔ خاص طور سے ایام عرس کے دوران وہاں عقیدت مندوں کی کافی بھیڑ جمع رہتی ہے۔فاروق اندرابی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی تعلیمات پر عمل کریں۔