خواجہ سرائوں کی گاڑی پر فائرنگ،1ہلاک 2زخمی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
کرک// جٹہ اسماعیل خیل میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع  کے مطابق کرک میں خواجہ سرا جٹہ اسماعیل خیل میں رات گئے محفل موسیقی سے واپس پشاور جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا موقع پر جاں بحق  اور دو زخمی ہو گئے۔مرنے والے خواجہ سرا جہانگیر کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جارہا ہے، جب کہ زخمی مشتاق کا تعلق پشاور اور ارشد کا تعلق صوابی سے ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے خواجہ سرا کی لاش اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاہے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *