Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خواتین ۔اپناوزن کنٹرول کریں؟ ہلکی پُھلکی ورزش کو معمول بنائیں

Mir Ajaz
Last updated: September 8, 2022 12:25 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

رابعہ شیخ

 

خوش خوراکی آپ کے وزن میں تیزی سے اضافے کا باعث بن سکتی ہے لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ خواتین کی اکثریت اسی فہرست میں شامل نظر آتی ہے۔ ایسے میں اگر سیلیبرٹیز کی فٹنس اور چستی کو دیکھا جائے تو وہ ورکنگ ویمن حتیٰ کہ عام گھریلو خواتین کے لیے بھی کسی مثال سے کم نہیں ہوتی۔ آج ہم قارئین کی معلومات میں اضافے اور بڑھتے وزن سے نجات کے لیے مشہور شخصیات کی کچھ ایسی ٹپس شیئر کررہے ہیں، جو ہر موسم میں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی۔ ان مشوروں کو ہم نے آپ کی آسانی کے لیے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

حقیقت پسندانہ اہداف: معروف ومقبول ماہر غذائیت، مصنف اورکنسلٹنٹ سمانتھا ہیلر وزن کم کرنے سے متعلق خواتین کو حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ سمانتھا کے مطابق وزن میں کمی کرنےکا سوچنے یا اندازوں کی حد تک اسے محدود کرنے کے بجائےفیصلہ کریں کہ آپ ایک ماہ کے دوران کتنا وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ماہ کے دوران وزن میں 10کلو گرام کمی لانا حقیقت پسندانہ ہدف نہیں ہے۔ بہتر یہی ہے کہ مختصر اورقلیل المدتی اہداف مقرر کریں، ان اہداف کے حصول کیلئے سب سے پہلے مخصوص سائز کے لباس اپنائیں، دوسرا فوڈ ڈائری مینٹین کریں اور تیسرا کھانے پینے کا ریکارڈ محفوظ کریں۔ اس کے علاوہ اپنے ڈائٹ چارٹ میں چینی اورمیٹھے مشروبات کو ختم کرکے دن میں روزانہ 10سے60منٹ کی چہل قدمی کرنا اورآدھا پلیٹ سلاد (جو پالک، بندگوبھی، بروکولی، گاجر اور ایواکاڈو پر مشتمل ہو) کو شامل کرنا ہوگا۔

غذا میں کیا شامل کریں اور کیا نہیں: وزن میں نمایاں کمی کے لیے ضروری ہے کہ آپ یہ جانتی ہوں کہ آپ کو اپنی غذا میں کیا شامل کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اگر آپ نے اب تک یہ نہیں کیا تو اس حوالے سے سوچنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ ایک فہرست تیار کریں، جس میں درج کریں کہ وہ کون سی اشیا ہیں جو وزن میں نمایاں کمی کاسبب بنتی ہیں۔ اس حوالے سے نیوٹریشن کوچ، ویٹ لفٹنگ کوچ اور یوگا انسٹرکٹر جین کوم کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں شامل اجزا میں ہر خوراک کے ساتھ پروٹین اور سبزیوں کا اضافہ کریں جبکہ پروسیسڈ فوڈ سے اجتناب کریں۔ اسی طرح تلی ہوئی اورچربی والی غذاؤں سے بھی پرہیز کریں، فرائی ڈشز کی تیاری کے وقت عام پنیر کی جگہ کم فیٹ والے پنیر کا استعمال کریں۔ اس حوالے سے ماہر غذائیت کِم اسکریپر کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کی خواہشمند خواتین ہری سبزیوں کو دوست بنالیں۔ ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں فائبر سے بھرپور پتوں والی سبزیاں شامل ہوں، دوسری جانب جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کا استعمال بڑھادیں۔

ہم خواتین کو گاہے بگاہے ورزش کی اہمیت سے آگاہ کرتے رہتے ہیں، یہاں بھی ڈائٹ ایکسپرٹ وزن میں نمایاں کمی کے لیے باقاعدگی سے ورزش کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ اس سلسلے میں امریکن اداکارہ نتالیا رچرڈ سن بھی کارڈیو ایکسرسائز اپنانے پر زور دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل کو کارڈیو ایکسرسائز کی ضرورت ہے، یہ ایک ایسی ورزش ہے جو بہت سی کیلوریز بیک وقت جلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس ایکسرسائز کو آپ گھر پر بھی بآسانی کرسکتے ہیں۔ یہ آپ کے وزن میں تیزی سے کمی لانے کے علاوہ میٹابولزم میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے۔ میٹابولزم میں اضافے کے لیے نتالیاکارڈیو ایکسر سائز کرنے کے علاوہ ہر تین گھنٹے بعد صحت مند غذا لینے کا بھی مشورہ دیتی ہیں۔

ورزش سے لطف اندوز ہوں: امریکی مصنف اور اداکارہ جین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کی خواہشمند خواتین اپنے روزانہ کے معمولات میں ہلکی پھلکی ورزش شامل کریں، یہ عمل انھیں ورزش سے لطف اندوز ہونے اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ ساتھ ہی ایسے ایکسرسائز پروگرام دیکھیں جو ورزش سے حاصل ہونے والے فوائد اور نت نئی ورزشوں پر مبنی ہوں۔ کوشش کریں کہ ورزش آپ کے لیے مشقت نہ بنے، اس لیے ذہن کو ہلکا پھلکا رکھ کر ورزش سے لطف اندوز ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?