سرینگر//دختران ملت سربراہ اندرابی نے صورہ پولیس تھانے میں پنگلنہ پلوامہ میں گرفتار 8 خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان خواتین میں چند ہی دختران ملت کی ممبر ہیں ۔ ان کے خلاف صورہ میں کیس درج کیا گیا۔سیدھی سی بات ہے کہ ان کو ایک جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔اسی سے ثابت ہوجاتا ہے کہ ہماری یاست میں عملا جنگل راج ہے۔ان گرفتار خواتین میں سے کچھ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو گھر پر ان کے بغیر بلک رہے ہیں۔گرفتار شدگان میں کچھ چھوٹی طالبات بھی ہیں جو تین دن سے بغیر کسی جرم کے قید ہیں۔ان گرفتار شدگان کے اہل خانہ نے جب پولیس سٹیشن صورہ سے رپورٹ کیلئے رجوع کیا تو انہیں صاف بتایا گیا کہ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے رپورٹ دینے سے منع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سخت تشویش کا امر ہے۔