عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//صنفی مساوات اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، خیبر گرینز نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کے ساتھ معاہدہ کیا، اور ہوٹل گولڈن ٹیولپ میں اپنے اہم اقدام ‘SheLeads’ کے دوسرے ایڈیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ “چینجنگ دی نیریٹیو” کے تھیم کے تحت منعقدہ تقریب نے ممتاز خواتین لیڈروں، پالیسی پر اثر انداز کرنے والوں، صنعت کی آوازوں، اور نوجوان تبدیلی سازوں کو اکٹھا کیا تاکہ ترقی پسند جموں و کشمیر کی تشکیل میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔تقریب کا افتتاح CII J&K ایجوکیشن پینل کی شریک کنوینر اور سالواتور انٹرنیشنل سکول کی چیئرپرسن حیا قاضی نے کیا، جنہوں نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب میں چیف انجینئر (ڈسٹری بیوشن) کے پی ڈی سی ایل کشمیر عاقب سلطان وحید دیوانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بسمہ قاضی نے سول سروسز کی تیاری کے دوران اپنے ذاتی سفر کو شیئر کرتے ہوئے ایک متاثر کن گفتگو کی۔ تقریب میں معروف شاعرہ اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ نسیم شفائی بھی موجود تھیں۔ ، ڈائریکٹر، ایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ،دل افروز قاضی ، عفت حامد، پروفیسر دیبا سرمدسمیت متعدد دیگر مقررین نے نئی قیادت کے بیانیے کو فروغ دینے میں شی لیڈز کے اقدام کی تعریف کی۔ تقریب میں CII سنٹر آف وومن لیڈرشپ اور CII انڈین ویمن نیٹ ورک (IWN) کے کام کی بھی نمائش کی گئی