خواتین کی بااختیاری کیلئے آر ایل ایم کو ایک تحریک بنایا جائے :چیف سیکرٹری

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈلونےجے اینڈ کے رورل لائیولی ہُڈ مشن کی 8ویں ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تنظیم سے کہا کہ وہ مختلف شعبوں میں ہماری خواتین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے پلیٹ فارم بنائے ۔ ای سی کے ممبران جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری آر ڈی ڈی اور ایم ڈی جے کے آر ایل ایم شامل تھے ۔ دیگر جن اصحاب نے میٹنگ میں شرکت کی ان میں آئی اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری ، سیکرٹری ٹیکنیکل اے پی ڈی ، جے کے بینک کے نمائندے ، متعلقہ افسران اور محکمہ کے اہلکار شامل تھے ۔ ڈلونے تنظیم پر زور دیا کہ وہ بینکوں اور دیگر مارکیٹوں کے ساتھ بیک ورڈ اور فارورڈ دونوںطرح کے روابط پیدا کر کے ایس ایچ جیز کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے مسلسل کام کرے ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ ایسے کاروباری اداروں کو شروع کرنے میں ان کی مدد کرتے ہوئے اے گریڈ ایس ایچ جیز کی تخلیق پر توجہ مرکوز کریں جس سے وہ زیادہ سے زیادہ لکھ پتی دیدی بنانے کیلئے مدد مل سکے ۔ چیف سیکرٹری نے مزید نوجوانوں کو کامیاب انٹر پرینیورشپ کی طرف موڑنے کیلئے مشن یووا اور مدرا جیسی دیگر اسکیموں کے ساتھ اس پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا مشورہ دیا ۔ اپنی پرذنٹیشن میں ایم ڈی جے آر ایل ایم شبرا شرما نے تنظیم کی طرف سے کی گئی مختلف سرگرمیوں اور کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا ۔ کونسل نے جے کے آر ایل ایم کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ وہ اپنے ایچ آر مینوئل کو ایم او آر ڈی کے نظر ثانی شدہ ماڈل ایچ آر مینوئل کے مطابق بنائے ۔

Share This Article