سرینگر //جے اینڈ کے سٹیٹ کمیشن فار وومنز نے سوموار کو خواتین کیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس میں ہراسانی، چھیڑ چھاڑ یا گھریلو تشدد کی شکار خواتین اپنی شکایات درج کرسکتی ہیں۔وومنز کمیشن کی چیرپرسن نعیمہ احمد مہجور نے خواتین کی حفاظت کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہراسانی ، چھیڑ چھاڑ اور گھریلو تشدد کی شکار خواتین ہیلپ لائن نمبر رسمی طور پر 7889799509 شکایت درج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس نمبر پر وہاٹس اپیپ یا مس کال دی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن پولیس یا کسی اور محکمہ کی مدد حاصل کرسکتا ہے جب ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفت ٹیلی فون نمبر پر کام کررہے ہے جو جلد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عارضی رہائشوں اور خواتین متاثرین کیلئے ٹول فری نمبر پر کام کررہی ہے۔