عظمیٰ نیوزسروس
جموں//صحت اور طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات کو تسلیم کرنے اور اس کا جشن منانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کے لئے تقریب منانے کی اہمیت پر زور دیا۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوفہ نے سول سیکرٹریٹ میں 8؍ مارچ کو ہونے والے عالمی یومِ خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے زور دیا کہ مختلف شعبوں میں خواتین کی خدمات کو اُجاگر کیا جائے تاکہ عام لوگوں بالخصوص خواتین کو بیدار کی جاسکیں۔اُنہوں نے کہا ،’’ہمیں نہ صرف ہر شعبے میں خواتین کی شاندار خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے بلکہ یہ بھی یقینی بنانا چاہیے کہ اُنہیں مزید ترقی کے مواقع اور مکمل مدد حاصل ہو تاکہ وہ اپنے مقاصد اور خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔‘‘سکینہ اِیتو نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ خواتین کو بااِختیار بنانے والے اقدامات کو فروغ دیں اور اُنہیں حکومت کی مختلف سکیموں اور سہولیات کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ ہر عورت اَپنے مقاصد کو حاصل کر سکے۔اُنہوں نے کہا،’’ہر خاتون کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے لئے کونسی سکیمیں اور معاونت دستیاب ہیں تاکہ وہ اَپنی زندگی کے اہداف کو حاصل کر سکے۔‘‘وزیرموصوفہ نے سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی سے یومِ خواتین کی تقریبات کا اِنعقاد کریں۔اُنہوں نے ان سے یہ کہا کہ وہ اَپنے اَپنے اَضلاع میں بہتر کوآرڈی نیشن اور پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔سکینہ اِیتو نے یومِ خواتین کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے صنفی مساوات کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور مزید جامع معاشرے کی تشکیل کے لئے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا۔اُنہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کو یومِ خواتین کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی تاکہ خواتین کی طاقت اور ہمت کو سراہا جا سکے۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے وزیر موصوفہ کو 8 ؍ مارچ کوجموںوکشمیر میں عالمی یوم کواتین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔