عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے خواتین کو مالیاتی بااختیار بنانے کے حکومت کے وژن کے مطابق جموں کشمیربینک اور اس کے سپانسر شدہ ادارے جے اینڈ کے گرامین بینک نے جموں اینڈ کشمیر مشن دیہی جی آر ایل کے تحت کام کرنے والے سیلف ہیلپ گروپس (SHGs) کو کامیابی کے ساتھ 100کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے ہیں۔یو ٹی میں خواتین کی زیرقیادت انٹرپرینیورشپ کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک ماہ طویل مہم کے اختتام پر، بینک نے یہاں میونسپل پارک میں جاری سارس میلے کے دوران JKRLM کو 100 کروڑ روپے کا علامتی چیک پیش کیا۔تقریب کے دوران دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار کو بینک کے جنرل منیجر (رٹیل، ایگری اینڈ ایم ایس ایم ای/جی ایس ایس)راکیش مگوترا اور جے اینڈ کے گرامین بینک کے جی ایم راجہ سجاد نے مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر شبرا شرما کی موجودگی میں علامتی چیک حوالے کیا۔جنرل منیجر راکیش مگوترا نے JKRLMکے ساتھ بینک کی مسلسل شراکت داری کو شامل مالیاتی مداخلتوں کے ذریعے دیہی برادریوں کو بااختیار بنانے کے حکومت کے مشن میں کلیدی شراکت دار کے طور پر اجاگر کیا گیا۔انہوں نے کہا’’جے اینڈ کے بینک حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک فعال شراکت دار ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ JKRLM کے تحت 100 کروڑ روپے کے اس سنگ میل کا حصول سیلف ہیلپ گروپ (SHG) کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور قرض تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہماری گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے جو دیہی خواتین کو ان کے کاروبار کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے قابل بناتا ہے‘‘۔