سرینگر //ریاستی کمیشن برائے خواتین ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں سمینار منعقد کر رہا ہے تاکہ آئین کے تحت خواتین کو دئیے گئے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے ۔ریاستی خواتین کمیشن کی صدر نشین نعیمہ احمد مہجور نے کہا ہے کہ ان سمیناروں کا مقصد بنیادی طور پر یہ ہے کہ لوگوں کو خواتین کے حقوق اور دیگر قوانین کے بارے میں روشنا س کرانے کے علاوہ ان حقوق کو تحفظ دینے میں کمیشن کے رول کو اُجاگر کیا جاسکے ۔نعیمہ مہجو ر نے طالبات پر زور دیا کہ وہ زندگی کے اس موڈپر اپنی تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے معیار زندگی میں بہتر ی لانے اور انہیں بااختیار بنانے میں تعلیم کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے لڑکیوں سے کہا کہ وہ سامنے آکر اپنے حقوق کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ سماج کو خواتین کے خلاف تشدد اور زیادتیوں کے واقعات سے پاک کرنے میں کمیشن کی مدد کریں۔اس سلسلے کا پہلا پروگرام حال ہی میں 18 مئی کو زنانہ کالج ایم اے روڑ سرینگر میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا پروگرام 25 مئی کو گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری کوٹھی باغ میںمنعقد ہوا۔ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے کہا کہ اسی طرح کے پروگرام دیگر اداروں میں بھی منعقد کئے جائیں گے۔سمیناروں کے اختتام پر طالبات نے انہیں درپیش مسائل اور کمیشن کے بارے میں سوالات بھی پوچھے۔لڑکیوں نے باہمی استفسار کے عمل میں کا فی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کمیشن کے بارے میں کافی سوالات پوچھے اوراپنی آرا¿ سامنے رکھیں۔صدرنشین نے کہا کہ ان سمیناروں کے دوران ملی تجاویز اور آرا¿ کو بروئے کار لا کر کمیشن کے کام کاج کو مزید مو¿ثر اور بامعنی بنانے میں استعمال میں لایا جائے گا۔نعیمہ مہجور نے کہا کہ کمیشن آنے والے ہفتوں اور مہینو ںکے دوران اسی طرح کے پروگراموںکا سلسلہ جاری رکھے گا۔