Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خواتین کا معاشی استحکام ضرورت مواقع اور منصوبہ بندی قسط۔ (۲) فکرو فہم

Mir Ajaz
Last updated: December 22, 2022 1:07 am
Mir Ajaz
Share
15 Min Read
SHARE

ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس

ایک خاتون اپنے معاشی تگ ودو کی کہانی سناتے ہوئے کہتی ہیں :’’ Actually میری سہیلی کو کار سیکھنی تھی، اس کے شوہر کا خیال تھا کہ کار سیکھ لو، مگر کسی خاتون سے سیکھو۔ مجھے Already گاڑی چلانی آتی تھی، تو میں نے اس سے کہا کہ میں سکھا دیتی ہوں۔اس کے گھر پر اس وقت سب مصروف تھے تو کسی کے پاس اسے کار سکھانے کے لیے وقت بھی نہیں تھا۔ میں نے اسے سکھادیا۔ اس کے بعد اس کی بڑی بھابھی نے مجھ سے خواہش ظاہرکی ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نے اسے سکھایا ہے تو مجھے بھی سکھا دیجیے۔ یوں ایک سے دو ،دو سے تین ہوئے اور میں سکھانے لگی۔ بس یہیں سے میرے بزنس کا آغازہوا تھا ۔ابتداء میں کوئی کلیئر آئیڈیا نہیں تھا۔پھر میں نے RTO میں جاکر معلومات حاصل کیں۔ دوسرے جو Driving Schools تھے، ان کےبارے میں، ان کے طریقوں کے بارے میں ساری معلومات حاصل کیں۔ RTO کے Officers نے مجھے پوری طرح سے تسلی دی۔ ساری معلومات دیں، جیسے کہ فارم کیسے سبمٹ کیا جائے؟ ایجوکیشن کیا ہونی چاہیے؟ ایکسپریئنس کیسا ہونا چاہیے؟ وغیرہ۔یہ ساری چیزیں مجھے بتائیں، اور میں نے اس طرح بزنس کا Startup کیا۔
(1) Motor Mechanicalمکمل ہونا چاہیے۔سب سے پہلےضروری ہے، کار چلانے کا ایکسپیریئنس اور Transport لائسنس۔ لائسنس پانچ سال کا ہونا چاہیے۔مختلف شہروں میںMotor Mechanical کے انسٹیٹیوٹس ہیں۔ وہاں کا سرٹیفیکیٹ ہونا چاہیے۔وہاں پر جو Retired Officer ہوتے ہیں وہ Training دیتے ہیں۔ آپ کو وہ ورکشاپ اور ٹریننگ مکمل کرنی چاہیے۔
(2) کار اپنی ہونی چاہیے۔Driving School کی جو عمارت ہے،اس کا Completion Letter چاہیے۔Office میں پورا Set-up ہونا چاہیے۔ بتایا جاتا ہے کہ کتنے PC چاہئیں۔ یہ سب چیزیں Complete کر سکتی ہیں۔Student کےبیٹھنے کے لیے Desk ہونے چاہئیں۔Learning License کے لیے PC ہونی چاہیے،جو معلومات ہمیں Students کو دینی ہیں،وہ ہمیں PC پر بتانی پڑتی ہیں۔RTO کے کچھ ضابطے، قوانین و قواعد ہیں۔ اس کے YouTube پر بہت سارے ویڈیوز ہیں، وہ ضوابط بتانے پڑتے ہیں۔
(3) Officeکےسیٹ اپ میں آپ کا ایک سے ڈیڑھ لاکھ خرچ آجاتا ہے۔ کیونکہ اس میں PC رہتے ہیں۔ Professor کے لیے Cabin اور Chair,Table,Laptopچاہیے۔آپ کو Camera چاہیے، جو آپ کے Office کی نگرانی کرےگا۔Cars میں آپ کے پانچ سے چھ لاکھ روپے چلے جاتے ہیں۔
(4)ہمیں پہلے RTO میں فارم پُر کرنا ہوتا ہے کہ ہم Driving School شروع کر رہے ہیں، پھر وہاں سے اجازت ملتی ہے۔پھر Car کو ہمیں Dual Control کروانا پڑتا ہے۔Dual Control کروانے کے لیے RTO سے ہی Permission Letter لینا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ RTO کے کچھ ورکشاپس ہوتے ہیں، وہ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔Car Learner کے Side پہ جو Trainer Seat ہوتی ہیں، ان کے پیروں کے نیچے Clutch اور Brakes کی System کرکے ملتی ہیں۔اس کے علاوہ Office کے سب Documents آپ کے Education اور Experience کے Documents ہمیں RTO میں Submit کرنا پڑتا ہے۔
(5)کار سیکھنا آج کے لیے ایک ضرورت بن چکی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بہت ساری خواتین جو سرکاری دفتروں میں کام کر رہی ہیں، ان کے علاوہ جو ٹیچرز ہیں، جن کے اسکول شہر سے باہر ہیں۔ اگر ان کے پاس کار نہ ہو تو انہیں آنے جانے میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جو خواتین ڈاکٹر ہیں، یا جن کے گھر شہر سے دور ہیں، انہیں روزانہ سفر کرنا ہوتا ہے، اور اگر وہ کار سیکھ لیں۔ تو یہ ان کے لیے آسانی ہے، اور بعض اوقات لوگ یہ دھیان بھی نہیں دیتے کہ کون کار چلا رہا ہے۔ اگر آپ کو کار چلانی آتی ہے توموسم کا بھی مسئلہ نہیں ہوتا۔میں کار پر اتنا زور اس لیے دے رہی ہوں کیوں کہ Two Wheeler پر اتنے دور کا سفر ممکن نہیں ہے اور اس میںخواتین خود کو محفوظ بھی سمجھتی ہیں۔ہم بہت ساری ایسی خواتین کو دیکھتے ہیں، جو خاتون خانہ (Home Maker) ہیں،جنہیں اپنے بچوں کی Parent Teacher Meeting میں لازماً حاضر ہونا پڑتا ہے۔یعنی کار سیکھنا اس وقت خواتین کی ضرورت بن چکی ہے،اور رہی Experience کی بات ،تو خواتین ہی اگر خواتین کو سکھائیں تو خواتین زیادہ Comfortable محسوس کرتی ہیں۔بہت ساری Family کی Requirement رہتی ہیں کہ کوئی کورس اگر خاتون سکھا رہی ہے تو وہ %100 اس کورس کو سیکھنے کے لیے اجازت دے دیتے ہیں۔
(6)وہ Age پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر ہم 30 یا 40 کے اندر سیکھتے ہیں تو days 30کی کلاس میں خواتین سیکھ جاتی ہیں،اور انہیں Confidence آجاتا ہے۔وہی اگر ہم
40 سال کے بعد کار سیکھتے ہیں، تو تھوڑا سا ہمارا Confidence کم ہو جاتا ہے،تو 30 دن میں ہمیں Perfect گاڑی چلانی نہیں آتی۔ جس کے لیے Car Learner کچھ دن گھر پر پریکٹس کر لیتے ہیں یا کلاس کا Time Period بڑھا دیتے ہیں۔بہرحال Practice بہت ضروری ہے۔کئی مرتبہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ گھر والوں پر یہ سوچ غالب آجاتی ہے کہ خاتون Perfectly گاڑی نہیں چلا سکتیں۔ یہ سوچ بھی خواتین کا Confidence ختم کردیتی ہے۔یا گھر کے افراد ایک ضد یا خواتین کی ضرورت کی وجہ سے انہیں گاڑی تو سکھا دیتے ہیں ،لیکن انہیں Practice کے لیے وقت اور گاڑی نہیں دیتے۔
(7) میرا یہ سفر Two Wheeler سکھانے سے شروع ہوا تھا۔ تب میرے پاس دو Scooty تھی۔ لیکن ساتھ ہی میں نے RTO سے Permission لے کر Four Wheeler سکھانا بھی شروع کیا۔ Already میری بہت ساری خواتین سے جان پہچان ہو چکی تھی۔ جس کی وجہ سے سب کو میری Driving School کے بارے میں معلومات تھیں۔ خواتین کی Requirement کےحساب سے میں نے خواتین کے لئے Car Driving School شروع کیا۔پہلے میرے پاس صرف ایک کار تھی۔ آج میرے پاس پانچ کاریں ہیں۔ پانچوں کاروں پر سیکھنا سکھانا شروع ہے۔خواتین کو میں بذات خود Training دیتی ہوں۔ Gents کو میرے شوہر Training دیتے ہیں۔ہمارے پاس اور بھی Trainers موجود ہیں۔صبح 7 سے 12 بجے تک خواتین کا وقت ہے، اور دوپہر 3 تک میرا آفس کا وقت ہوتا ہے۔
(8) Monthly 70 سے 80 لوگ ہمارے پاس سیکھتے ہیں۔ جن میں سے 25 سے 30 لوگ بہت کم وقت میں سیکھ جاتے ہیں۔آج کل لڑکیاں بہت سیکھ رہی ہیں۔ جب بھی اسکول کی تعطیلات ہوتی ہیں تو بچیاں بہت زیادہ سیکھتی ہیں۔
(9) Driving School کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے، Admission کے وقت Learning License Form پُر کیا جاتا ہے۔ RTO کے ضوابط اور قوانین کے مطابق، گاڑی کیسے چلانی ہے؟ 18 سال کے بعد بھی ہم License کے لیے Form پُر کر سکتے ہیں۔اسی وقت آپ کا RTO کے مطابق Exam لیا جاتا ہے۔ Permanent License میں RTO کیسے سوالات پوچھیں گے اس کے لیے ہم نے ایک کتاب ترتیب دی ہے۔ جس میں تمام ہی سوالات و جوابات کو Cover کیا گیا ہے۔ تو وہ کتاب ہم Students کو Provide کرواتے ہیں۔پھر RTO میں Date لےکر Learning License بن جاتا ہے۔ اس کے بعد Car Training شروع ہوجاتی ہے۔ Learning License تیس دن کے لیے Valid رہتا ہے۔اس کے بعد RTO سے آن لائن Permanent License کے لیے ایک Date مل جاتی ہے۔ جس دن Exam ہونا ہوتا ہے،اس دن RTO میں جاکر کے Test دینا ہوتا ہے۔اس وقت ساتھTrainer نہیں ہوتا ہے۔ RTO Officers ساتھ ہوتے ہیں۔وہی مختلف Command دیتے ہیں، جنہیں Follow کرنا ہوتا ہے۔اس کے بعد Result بتایا جاتا ہے۔ اگر وہاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوجاتے ہیں ،تو تقریباً بیس دن کے درمیان License آدھار کارڈ کے ایڈریس پر آ جاتا ہے۔
(10) جی ہاں، ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سارے ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ جو گاڑی سیکھ لیتے ہیں لیکن License بنانے میں کوتاہی کرتے ہیں۔یہ کوتاہی کرنا بہت غلط ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ License لازماً بنانا چاہیے۔جیسے ہم ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو میڈیکل لازماً لیتے ہیں، ایسا نہیں کرتے کہ ڈاکٹر کو دکھاتے ہی ہماری طبیعت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ مطلب ہمیں کار چلانی آگئی اور ہم کار چلا رہے ہیں تو یہ کار چلانا License کے بغیر ٹھیک نہیں ہے۔Legal License کی Process کرنا Best ہے۔
(11) جو 30 دن کی Training ہے، اس میں ہی آپ کو سب سکھایا جاتا ہے ،جیسے Engine چیک کرنا وغیرہ۔جو بھی چھوٹی چھوٹی معلومات ہوتی ہیں۔ عام معلومات جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہئیں،وہ ساری معلومات بتائی جاتی ہیں۔اور کوئی بھی Minor Problem اگر گاڑی میں آ جاتا ہے تو صرف کیسے ٹھیک کیا جائے، اس کی بھی Training دی جاتی ہے۔لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ہمیں ہمیشہ گاڑی چلاتے وقت بے احتیاطی سے بچنا چاہیے۔ یہ ساری چیزیں Driving School میں آپ کو سکھایا جاتا ہے۔
(12) میں وہی کہوں گی کہ جن کو بہت اچھی طرح کار چلانی آتی ہے۔ یا جن کے دل میں ایسا خیال ہے کہ مجھے کچھ الگ کرنا ہے۔ تو میرا مشورہ یہی ہے کہ آپ اس فیلڈ میں آئیے۔یہ بہت اچھا بزنس بھی ہیں۔ اور ایک نئی فیلڈ بھی ہے۔‘‘
عبایا بیچنے سے فیکٹری تک کا سفرایک دوست کے مشورہ پرمیں نےعبایا بیچنا شروع کیا تھا۔ میں اس خاتون سے اپنی فیملی تنازعات کے سلسلے میں کاؤنسلنگ کے لیے رجوع کرنے گئی تھی۔ وہ میرے بہت تکلیف دہ دن تھے ۔میری دوست نے عبایا بیچنے کا مجھے آئیڈیا دیا۔ میں نےعبایا خرید کر بیچنے شروع کیے۔ مجھے اس سے زیادہ منافع نہیں ملتا تھا، لیکن یہ آئیڈیا آگیا کہ میں کپڑا خرید کر سلوا سکتی ہوں، میرے ذہن میں ڈیزائن ہوتے اور میں ابتداء میں دو خواتین سے سلوانے لگی ۔جب سلے ہوئے عبایا کو میں نےخوبصورت لیبل لگا کر فروخت کرنا شروع کیا تو نسبتاً آمدنی زیادہ ہوئی۔ یہی میرے زندگی کی اچھی شروعات تھی۔ اب مجھے اسے بہترین اور تاریخی شروعات میں تبدیل کرنا تھا۔ میںنے سلنے کے لیے کپڑا آرڈر کرنا شروع کیا۔ مشینوں کی تعداد بڑھادی۔ اپنے ہی گھر کے تہہ خانے میں عبایا تیار کرنے کا سیٹ اپ لگوا دیا ۔جدید مارکیٹنگ میں کسٹمائز کا اعلان لوگوں کو زیادہ متوجہ کرتا ہے ۔سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ایڈ کے ساتھ ساتھ کسٹمائز کی سہولت نے خواتین کو متوجہ کیا، اور آرڈر زیادہ آنے لگے۔آج دس سال کے عرصےمیں عبایا بیچنے کی ابتداء نے اس مقام پر لاکھڑا کیا کہ میرے پاس تین سو خواتین سلائی کرنے دن بھر آتی ہیں ۔عبایا کے آرڈرز بھی ہیں ۔میرے گھر کے تنازعات تو کب کے ہوا گئے۔ اب صرف ترقی اور خوشحالی کاراج ہے، سچ ہے اللہ جسے چاہتا ہے بے حد وحساب دولت سے نوازتا ہے۔
میس چلانے والی کامیاب خاتون یہ ان دنوں کی بات ہے جب میرے شوہر کا ایکسڈینٹ ہوگیا، اور وہ بستر سے جالگے۔ میرے لیے اچانک افتاد تھی۔معاشی تنگی اور تین چھوٹے بچے ۔ میں نے دیکھا کہ خوشحالی میں سبھی رشتے دار آپ کے قریب رہتے ہیں ،لیکن جوں ہی پریشانیاں بڑھتی ہیں، سبھی رشتے اور تعلقات آپ سے کٹ جاتے ہیں۔میں ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی، کوئی راہ سجھائی نہ دیتی تھی۔ تب میں نے اپنے شہر کے دور دراز سے تعلیم حاصل کرنے والے دوتین طلبہ کو ٹفن تیار کرکے دینے کا وعدہ کیا ۔میری کوشش ہوتی کہ صفائی کا اہتما م کروں، ان طلبہ سے انسیت سی ہوگئی اور میں نے انہیںگھر جیسا کھانا فراہم کیا ۔
بزنس میں آپ کو اپنے گاہک کا بہی خواہ ہونا چاہیے ،تبھی آپ کی چیزوں کو لوگ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ان طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو متعارف کروایا۔ چند ماہ میں چالیس ڈبے تیار کرنے لگی، اور آج دس سال ہوتے ہوتے میرے گھر میں کئی ملازم اور ملازمائیں ہیں۔پورے شہر کے طلبہ و طالبات اورمسافرومزدور کے لیے ٹفن تیار ہوتا ہے۔ اب ایک انٹرپرینور شپ شعبہ بن چکا ہے ۔دو کونٹل کھانا دن بھر میں تیار ہوتا ہے.میرے گھر کی خوشحالی میری کڑی محنت، لگن اور ایمانداری کا نتیجہ ہے ۔میرا اسٹارٹ اپ تو زیرو سے اسٹارٹ ہوا ،گھر ہی کے موجود راشن سے دو طلبہ کے ٹفن بنے تھے، رفتہ رفتہ یہ سلسلہ بڑھتا ہی چلا گیا ۔
[email protected]>

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر
پولیس سربراہ نے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

کالمگوشہ خواتین

دین کی سربلندی میں خواتین کا کردار تاریخی حقائق

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

بیوی کا اصل گھر شوہر کا دل ہے فکرو فہم

July 16, 2025
کالمگوشہ خواتین

رسم شادی کا یہ غلغلہ ہے فکر انگیز

July 16, 2025
گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?