نئی دہلی //صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندآج خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران ہندوستان میں خواتین کے لئے سب سے اعلیٰ سویلین اعزاز ناری شکتی پْرسکار2018 پیش کریں گے۔خواتین کے کارناموں اور حصولیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت خواتین اور اداروں کو ناری شکتی پْرسکار ایوارڈ پیش کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے ان کی انتھک خدمات کے صلے میں دیا جاتا ہے۔ اس سال ان پْرسکار کے لئے 44ایوارڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان 44خواتین کو تقریباً 1000خواتین میں سے چنا جاتا ہے۔وزارت کو ایوارڈ پانے والوں کی فہرست حاصل ہوتی ہے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ ایوارڈز پانے والی سبھی خواتین ملک میں عورتوں کے اسٹیٹس میں تبدیلی کا عکس ہیں، وہ تبدیلی کا ایک چہرہ ہیں۔ خواتین کی ترقی کے لئے میں ان کی حصولیابیوں پر ان سبھی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ میں یہ بات اجاگر کرنا چاہوں گی کہ ان ایوارڈز کے لئے ہم نے ملک بھر میں تمام سیکٹروں سے بہت سی نامزدگیاں حاصل کیں اور کسی بھی شعبے کو نہیں چھوڑا گیا ہے، نہ ہی خواتین کو ان کے ناقابل فراموش عمل کے لئے انہیں بھلایا گیا ہے۔خواتین کو ترقی کی کامیاب داستان کی ایک سرکردہ قوت بنانے پر میں نامزدگیاں بھیجنے کے لئے سبھی متعلقہ لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آئیے ہم ملک کی خواتین کی غیر معمولی کام کے بارے میں جانیں۔ میں ہر ایک خاتون کی خدمات کی ستائش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ ایک بہتر معاشرے کے لئے کام کرتی رہیں گی۔اس سال ناری شکتی پْرسکار ون اسٹاپ سینٹر (او ایس سی) اورایک ریاست کو بھی دیا گیا ہے، جس نے ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اسکیم کے تحت پیدائش کے وقت چائلڈ سیکس ریشیو(بچوں کے جنسی تناسب)کو بہتر بنانے میں غیر معمولی پیش رفت حاصل کی ہے۔ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت ملک کے تمام ضلعوں میں تشدد سے متاثر خواتین کے لئے ون اسٹاپ سینٹرز قائم کررہی ہے۔ون اسٹاپ سینٹرزاس لئے فروغ دیئے جارہے ہیں، تاکہ ون روف کے تحت تشدد سے متاثرہ خواتین کو ساتوں دن 24گھنٹے مربوط خدمات فراہم کی جاسکیں۔نیز ایف آئی آر درج کرانے میں ان کی مدد کی جاسکے، انہیں قانونی مدد فراہم کی جاسکے اور طبی امداد کے علاوہ نفسیاتی، سماجی کاؤنسلنگ کی جائے اور انہیں پانچ دن تک عارضی پناہ دی جاسکے۔‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ وزیر اعظم کی ایک اہم پہل ہے، جو عورتوں کے حقوق اور عورتوں کو بااختیاربنانے پر توجہ دیتی ہے۔ناری شکتی پْرسکار2018ء کے لئے اشتہاروں کے ذریعے بہت زیادہ تشہیر کی جارہی ہے۔یہ تشہیر نامزدگی حاصل کرنے کے لئیملک بھر کے سرکردہ اخباروں میں اشتہاروں کے ذریعے کی جارہی ہے۔نامزدگیاں ریاستی سرکاروں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں، مرکزی وزارتوں،محکموں سے اور سابقہ سالوں میں ایوارڈز پانے والوں کی طرف سے طلب کی گئی ہیں۔اس بات کی کوشش بھی کئی گئیں ہیں کہ خواتین کو بھی شامل کیا جائے، جنہوں نے مختلف مسائل اور شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں اور گزشتہ پانچ سال میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل کی ہے۔اس سال ایوارڈز پانے والوں میں سائنسداں، صنعت کار ، ماہرین ماحولیات، سوشل ورکرز، کسان، فنکار، راج مستری، خاتوں بحری پائلٹ، خاتون کمانڈر ٹرینر، صحافی، فلم ساز اور دیگر لوگ شامل ہیں۔جنہوں نے زبردست چیلنج کا سامنا کیا ہے۔