جموں// گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں ملکی سطح پر منائے جارہے "The Daughters of new India"کے موضوع کے تحت ’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘ ہفتے کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد بیٹیوں کو جنم دینا ، ان کی بہتر نگہداشت اور اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرناہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ سکیم نسواں کو بااختیار اور خود اعتماد بنانے میں بہت حد تک کار آمد ثابت ہوگی ۔ہفتہ بھر کی تقریبات 9؍ اکتوبر سے 14؍اکتوبر 2017ء تک ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس بی بی بی پی اور سانگ اینڈ ڈراما ڈویژن مشترکہ طورمنعقد کر رہا ہے ۔اس موقعہ پر تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی اور رکن اسمبلی کرشن لال بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کا مقصد لوگوں کو سماج میں بیٹیوں کی اہمیت کے بارے میں باخبر کرنا ہے ۔اس سلسلے میں انہوںنے میڈیا کے اہم رول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ میڈیا حکومت کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری فراہم کرسکتے ہیں ۔نائب وزیر اعلیٰ والدین پر بھی زور دیا کہ وہ بچیوں کی بہتر نگہداشت ، تعلیم و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریںتاکہ بچیوں کا مستقبل روشن اور تابنا ک ہو۔وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو سکیم کو مشن موڑ کے تحت عملایا جارہا ہے تاکہ اس اہم پروگرام کا فائدہ بچیوں کو حاصل ہو۔پریا سیٹھی نے اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کے رول کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریاستی و مرکزی حکومتوں کی طرف سے چلائے جارہے خواتین کے لئے سکیموں کو بڑے پیمانے پر مشتہر کرنا ضروری ہے تاکہ مستحق افراد تک ان سکیموں کے فوائد کی رسائی ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہیں کہ وہ اپنی بیٹیوں کو صحت مند زندگی فراہم کرنے کے علاوہ بہتر تعلیمی مواقع بھی فراہم کریں۔اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے دیگر معزز شخصیتوں کی موجود گی میں موبائیل ایگزبشن وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بی بی بی پی آن لائن سروس کو بھی فیس بُک پیج کا آغاز کیا۔