خواتین کاروباریوں کی کامیابیاں

Mir Ajaz
1 Min Read

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// کشمیر کی خواتین کے کاروباری جذبے اور کامیابیوں کا جشن منانے اور مقامی خواتین کاروباریوں کی صلاحیتوں اور اختراعات کو ظاہر کرنے کے لیے، سینٹر فار وومن اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (CWSR)، کشمیر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کنزیومر رائٹس کمیشن، نئی دہلی اور ورکنگ ویمن کونسل کشمیر نے پیر کو یہاں تین روزہ مفت نمائش کا افتتاح کیا۔وائس چانسلرپروفیسر نیلوفر خان نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے خواتین کاروباریوں کی نمائش کو بڑھانے، نوجوان طالب علموں کی حوصلہ افزائی اور کمیونٹی کے اندر معاشی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے ان پلیٹ فارمز کی اہمیت پر زور دیا۔یونیورسٹی نے UG اور PG دونوں سطحوں پر اپنے نصاب میں ایسے کورسز بھی متعارف کروائے ہیں۔

Share This Article