عارف بلوچ
اننت ناگ //شاہ آباد اسٹیڈیم ڈورو میں جاری چنار خواتین کرکٹ ٹورنمنٹ ہفتے کو اختتام کو پہنچ گیا۔فائنل مقابلے میں اننت ناگ ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولگام ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چنار ویمینز کرکٹ لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا خطاب حاصل کیا۔فوج کے اہتمام اس ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع جن میں گاندربل, بڈگام, بارہمولہ, کپوارہ, کولگام, پلوامہ اور اننت ناگ شامل ہیں سے تعلق رکھنے والے 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔23 جولائی سے 30 جولائی تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے سبھی میچز ڈورو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔فائنل مقابلے میں فوج کے اعلی افسران جن میں برگیڈیئر اے ایس پندیر, کمانڈر 2 سیکٹر, کرنل منپریت سنگھ سی او 19 آر, آر کے علاوہ صرر میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ, صدر میونسپل کونسل ڈورو ویری ناگ محمد اقبال آہنگر کے علاوہ دیگر شخصیات موجود رہے۔برگیڈیئر اجے سنگھ پندیر کا کہنا تھا کہ فوج مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کاانعقاد کر ے گی۔
خواتین چنار کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر