جموں//جموں وکشمیر حکومت کے مطابق ریاست میں گذشتہ دو برسوں کے دوران گھریلو تشدد کے 747 واقعات درج کئے گئے ۔ مبارک گل کے ایک سوال کے تحریری جواب میں سرکار نے کہا ہے کہ ضلع جموں میں سب سے زیادہ واقعات درج کئے گئے ہیں جبکہ خطہ لداخ میں گھریلو تشدد کا ایک بھی واقعہ درج نہیں ہوا ہے۔اعداد وشمار کے مطابق2016میں سرینگر میں 42اور سال2017میں 55کیس درج کئے گئے ۔ضلع گاندربل میں 2016میں کوئی نہیں جبکہ 2017میں 10کیس درج کئے گئے۔بڈگام ضلع میں 2016میں 4اور 2017میں 3کیس درج ہوئے ۔پلوامہ ضلع میں پچھلے سال2اور 2017میں 4کیس درج کئے گئے ۔کولگام میں 2016میں 3اور2017میں 11کیس درج ہوئے ۔شوپیاں میں 2016میں 11اور 2017میں کل 4کیس درج ہوئے ۔اونتی پورہ میں بھی 2016میں 2اور سال2017میں چار افراد کے خلاف کیس درج ہوئے ۔سوپور میں 2016میں اس نوعیت کے 15کیس درج ہوئے جبکہ 2017میں ان کی تعداد بڑھ کر 25تک پہنچ گئی ۔بارہمولہ میں2016میں 11اور 2017میں 47کیس درج ہوئے ۔بانڈی پورہ میں 2016میں 2اور 2017میں 2کیس درج ہوئے ۔اننت ناگ میں 2016کے دوران 11کیس جبکہ 2017میں یہ تعداد بڑھ کر 17پہنچ گئی ہے ۔کپوارہ ضلع میں 2016میں 12اور2017میں 13کیس درج ہوئے ۔ہندوارہ میں 2016میں 4اور 2017میں 5کیس درج ہوئے ۔ جموں میں2016میں 93 جبکہ سال2017میں 65اس نوعیت کے کیس درج ہوئے ۔اسی طرح کٹھوعہ ،سانبہ ،پونچھ ، راجوری ، اودھمپور ، ریاستی ، ڈوڈہ ، رام بند ، کشتوڑ میں سال2016میں 136اور سال2017میں134کیس درج ہوئے ہیں ۔