Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

خواتین میں بڑھتی بیماری ’انیمیا‘ | اقسام، علامات اور علاج کیا ہے؟

Towseef
Last updated: July 24, 2023 2:22 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ذرا سا چلنے کے سبب سانس پھولنے لگے اور کچھ بھی کام کیے بغیر تھکان کا احساس رہے تو ہوشیار ہو جائیں! یہ انیمیا کی علامت میں سے چند علامتیں ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق ہمارے ملک بھارت میں 57فیصد خواتین ’انیمیا‘ کا شکار ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے تھکن، کمزوری، آنکھوں کے آگے اندھیرا سا آجانا، دل کا بہت تیزی سے دھڑکنا، ہاتھ پاؤں میں سنناہٹ اور بخار محسوس ہونا عام شکایتیں ہیں جن میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ درج بالا جملے زیادہ تر حاملہ خواتین کی جانب سے سننے کو ملتے ہیں جس کی ایک اور واحد وجہ خون کی کمی، یعنی کہ انیمیا (Anemia) ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انیمیا جسم میں صحت مند سرخ خون کے ذرّات کی کمی کو کہا جاتا ہے، یہ ہیموگلوبن کی کمی بھی کہلاتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق خون میں سرخ خلیات کی کمی ہمارے جسم کے نظام کو متاثر کرتی ہے، یہ خلیات ہمارے جسم میں آکسیجن کی فراہمی کا کام کرتے ہیں، سرخ خلیات ہماری ہڈیوں کے گودے یا بون میرو میں پیدا ہوتے ہیں، ایک خلیہ 120 دن زندہ رہتا ہے اور پھر ختم ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انیمیا کی کئی اقسام اور وجوہات ہیں جیسے کہ:
آئرن یا فولادکی کمی۔
Anemia Megaloblastic ۔یہ وٹامن بی 12اور فولیٹ یافولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے ہو تی ہے۔
Anemia Haemolytic ۔ اس میں خون کے سرخ ذرّات ٹوٹ جاتے ہیں۔
Diseases Chronicیعنی دائمی بیماریاں جیسے گردے یا دل کے امراض آرتھرائٹس اور کینسر جیسے امراض۔
Diseases Inherited یعنی موروثی بیماریاں جیسے تھیلیسیمیا اور آٹوامیون بیماریاں۔

وائرل انفیکشنز ( infections Viral)
ان تمام اقسام میں فولادکی کمی سے ہونے والےAnemia Iron Deficiencyکا تناسب سب سیزیادہ ہے، خصوصاً حاملہ خواتین میں۔ ہیموگلوبن کی نارمل مقدار مردوں میں 13.8سے 17.2gm/dlجبکہ عورتوں میں 12.1سے15.gm/dl، بچوں میں 11سے16gm/dlاورحاملہ خواتین میں 11سے15.1gm/dl ہوتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عورتوں میں انیمیا کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ہمارے ملک بھارت میں انیمیا کے پھیلائو کی بات کریں تو 57فی صد عورتیں انیمیا کا شکار ہیں جن میں زیادہ تعداد حاملہ خواتین کی ہے۔

انیمیا کی علامات
انیمیا کی علامات کی بات کی جائے تو کمزوری، تھکن، سردرد، بھوک نہ لگنا، سانس پھولنا، ہاتھوں پیروں کا سن ہونا یا سنناہٹ محسوس ہونا، طبیعت میں چڑچڑاپن کی شکایت خون کی شدید کمی کی علامت ہے۔اس کے علاوہ جِلد کا پیلا پڑ جانا، منہ اور زبان پر چھالے ہونا، چکرآنا، ناخنوں کا ٹوٹنا، بالوں کا جھڑنا اور جِلد کی خشکی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اگر حاملہ خواتین کو خون کی کمی کا سامنا ہو تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ماہرین کا بتانا ہے کہ خون کی کمی کا شکار حاملہ عورتوں کے بچے کم وزن پیدا ہوتے ہیں، خون کی کمی کا شکار ماؤں میں انفیکشن ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے کیوں کہ ان کامدافعت کا نظام کمزور ہوتا ہے۔

انیمیا کا عاج
جہاں تک خون کی کمی کے علاج کا تعلق ہے تو اگر خواتین اپنی غذا پر توجہ دیں تو ان میں انیمیا کا امکان خاصا کم ہو سکتا۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ ایسی صحت مند غذا کا استعمال کریں جو فولاد سے بھرپور ہو، مثلاً! ہری سبزیاں، پالک، میتھی، گاجر، چقندر، ٹماٹر، دالوں میں تقریباً ساری دالیں اور سرخ لوبیا، انڈے، گوشت، کلیجی، مچھلی وغیرہ۔

خواتین کے لیے خشک میوہ جات اور بیج بھی بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ اِن میں ان میں فولاد کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے حاملہ خواتین کے لیے تجویز کیا جاتا ہے کہ فولاد والی غذاؤں کے ساتھ دودھ، دہی اور پانی زیادہ مقدار میں جبکہ کافی اور چائے کا استعمال کم کرنا چاہیے۔

حاملہ خواتین کو انیمیا سے بچاؤ کے لیے اپنا باقاعدگی سے چیک اَپ کروانا چاہیے تاکہ خون کی کمی کے ساتھ ساتھ ان کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی چیک ہو سکے۔ انہیں ڈاکٹر کے مشورے سے واک یا ہلکی پھلکی ورزش بھی کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں جن میں آئرن بی 12، ملٹی وٹامن اور کیلشیم وغیرہ شامل ہو ضرور لینا چاہئیں۔
یاد رکھیں ایک صحت مند عورت اور صحت مند ماں ہی ایک صحت مند معاشرے اور بچے کو جنم دے سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
تازہ ترین
چنار کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
تازہ ترین
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?