خواتین اپنی شخصیت کو کیسے بہتر بنائیں؟

عظمیٰ ویب ڈیسک
اکثر لوگ زیادہ بولتے ہیں اور دوسروں کو نہیں سنتے ہیں اور بعض لوگ زیادہ باتیں کرنے کو گناہ سمجھتے ہیں۔خاموشی انسان کو سکون بخشتی ہے اور دھیان سے دوسروں کو سننے میں مدد دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات خاموشی الفاظ سے زیادہ مضبوط پیغام پہنچاتی ہے۔خاموش رہنے سے جہاں دوسرے کی بات کو مکمل یکسوئی سے سنا جا سکتا ہے وہاں بولنے والے کے اشاروں کو بھی سمجھا جا سکتا ہے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خاموش رہنے سے کئی مشکلات جنم لیتی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے کہ خاموشی کئی مواقع پر بات چیت سے کئی گنا بہتر ہوتی ہے بلکہ بات چیت جاری رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔السیدتی میگزین کے مطابق ایک سروے میں 93 فیصد کمیونیکیشن لفظی نہیں ہوا کرتی ہے حتٰی کہ تعلقات میں بھی خاموشی کا الفاظ سے زیادہ کردار ہے۔کسی بھی موقعہ پر خاموشی کی کیا اہمیت ہے اور انسان اپنے اندر صبر وتحمل اور خاموشی کیسے پیدا کر سکتا ہے، کچھ اہم تجاویز یہ ہیں۔
پر سکون شخصیت کا طرز عمل اور سوچ و بچار کی عادت :
انسان کی جسمانی صحت میں غور وفکر کا اہم کردار ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر غور وفکر کرنے سے دماغ کو تقویت ملتی ہے، جس سے انسان اپنے اہداف پر توجہ مرکوز کر سکتا ہے اور اس سے انسان تازہ دم اور بلڈ پریشر وغیرہ بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔اسی طرح جسمانی طور پر صحیح رہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی بھی صورتحال میں خصوصاً غصے میں اپنے جذبات پر قابو پا سکتی ہیں۔
کوئی مشغلہ ڈھونڈیں :خاموش رہنے کی عادت سے آپ دوسروں کے ساتھ تحمل سے رہ سکیں گی، ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ اس عادت سے لطف اندوز ہونا شروع ہو جائیں گی۔یہ بھی ممکن ہے کہ اپنے آپ کو کسی سرگرمی میں مشغول رکھیں اور طبعیت کو پرسکون بنا لیں۔
خاموش رہنے کی عادت :اگر آپ ایک خاص وقت کے لیے خاموش رہنے کی عادت ڈالیں گی تو کئی مواقع پر آپ دوسروں کے ساتھ تحمل و سکون کے ساتھ پیش آ سکتی ہیں چنانچہ تحمل وسکون خاموش رہنے کا لازمی نتیجہ ہے۔میوزک شور کا باعث ہے جس سے آپ کو پریشانی اور کوفت لاحق ہو سکتی ہے۔ البتہ کلاسیکل یا جاز میوزک کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن اس کے علاوہ میوزک جس میں شور زیادہ ہو تو یقیناً آپ کی اپنے آپ پر قابو پانے کی صلاحیت بھی ماند پڑ جائے گی۔
 آٹھ گھنٹوں کی نیند :آپ کے لئے بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے دن میں8 گھنٹوں کی نیند بے حد ضروری ہے۔ برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق پھر منظر عام پر آئی ہے، جس کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ظاہر ہے کہ نیند انسانی صحت اور دماغی چستی کا لازمی جز ہے جس کی کمی انسان کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے، اس لیےعام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ مردوں کو زیادہ نیند اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے، بلکہ خواتین کو مردوں کے مقابلے 20 منٹ زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق خواتین کی شخصیت اور ذہنی و جسمانی صحت کے لیے سب سے اہم عنصر نیند ہے۔اچھی نیند دماغ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے ساتھ اسے مزید بڑھاتی ہے، اس کے ساتھ بھر پور نیند بہتر قلبی صحت، اہضمام، بہتر نظام ہاضمہ، اچھی جلد اور بالوں کے علاوہ لمبی عمر کے لیے بھی ضروری ہے۔معیاری نیند آپ کو اپنے جذبات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے بھی تیار کرتی ہے اور آپ کی شخصیت کو دوبالا کردیتی ہے۔وہ خواتیں جو بھر پور نیندلیتی ہیں، انہیں اضطراب اور افسردگی جیسی کیفیات کا کم و بیش سامنا رہتا اور ایسی خواتین نہ صرف اپنے روز مرہ کے معموملاتِ زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں بلکہ اُن کی شخصیت میں بھی نکھار آتا ہے۔