Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خواتین اپنا کاروبار کیسے شروع کریں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 24, 2020 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
اپنا کاروبار شرو ع کرناکوئی آسان کام نہیں، مضبوط اعصاب کے مالک افراد بھی نروس ہوجاتے ہیں۔ تاہم، اگرآپ ہمت کرچکی ہیں اور اس سلسلے میں پْرجوش بھی ہیں تو آپ کو انٹرپرینیورشپ کی رولر کوسٹر پر بیٹھنے سے پہلے کچھ اقدامات کرنے ہوں گے۔
فیملی کی سپورٹ
سب سے پہلے تو اپنی فیملی سے صلاح و مشورہ کریں (بالخصوص اگر آپ شادی شدہ ہیں) کیونکہ ایسے میں آ پ کو ان کی سپورٹ کی ضرورت زیادہ ہوگی۔ ہوسکتا ہے جب آپ کو میٹنگز اٹینڈ کرنی ہوں توگھر کا کوئی فرد آپ کے بچوں کو دیکھ لے یا آپ کا شوہر خیال کرتے ہوئے ہاتھ بٹائے تاکہ آپ اضافی کام کرسکیںاور سب سے بڑھ کر یہ کہ گھر والوں کے علم میں سب کچھ ہونا چاہئے تاکہ آپ زندگی کے نشیب و فراز سیگزریں تو وہ آپ کے ساتھ ہوں۔سب سے اہم بات یہی ہے کہ اپنا کاروبار کرنے کے جذبے میں اپنی فیملی کو نظر انداز نہ کریں۔ گھر والوںکے ساتھ مل بیٹھنے کیلئے وقت نکالیں، آخر آپ یہ سب کچھ اپنی فیملی کیلئے ہی تو کرنے جار ہی ہیں۔
لوگوں کے تجربات سے استفادہ
اب آتے ہیں کاروبار کی طرف۔ سب سے پہلے ان خواتین کیساتھ وقت گزاریں جو آپ جیسے ذہن کی مالک ہیں یاد وسرے لفظوںمیں وہ آپ جیسی ہی انٹر پرینیور ہیں۔ انہیں تلاش کریں، ان کے ساتھ کافی پیتے ہوئے گپ شپ کریں اور ان کے تجربات سے استفادہ کریں۔ جن خواتین نے اپنی انٹرپرینیورشپ سے دنیا کو متاثر کیا ہو، ان کے نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کریں۔
بزنس پلان تیار کریں
جب آپ اپنے بزنس کے حوالے سے کسی فیصلے پر پہنچ جائیں تو بزنس پلان تیار کریں۔ آپ کا بزنس پلان آپ کے سرمائے کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ اس سلسلے میں آپ کسی ابہام کاشکار نہ ہوں۔ بینک یا کسی سرمایہ کار کی مدد سے زائد رقم کا بندوبست ہوجائے تو پھر اس کے مطابق پلان بنالیں۔ آپ کا بزنس پلان ہی آپ کی رہنمائی کرے گاکہ اسے کس سمت جانا چاہئے۔
حریف کو کبھی نظر انداز نہ کریں
آپ کوئی بھی کاروبار کریں آپ کو میدان خالی نہیں ملے گا۔ آپ کے حریف پہلے سے موجود ہوں گے اور اگر آپ ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں تو حریف پیدا ہو جائیں گے، جن کے بارے میں چوکنا رہنا بہت ضروری ہے۔ کاروباری دنیا میں پیشہ ورانہ روّیہ ہمیشہ کام کرتاہے کیونکہ اس سے آپ اپنے حریفوں سے باخبررہتی ہیں۔ ان کے طرز عمل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آپ آشنا ہو سکتی ہیں۔ بعض اوقات آپ اپنے حریفوں سے سیکھتی ہیں، جبکہ بعض حریف آپ کے اچھے دوست بھی بن جاتے ہیں۔ لہٰذا ان سے خوف کھانے کے بجائے اچھے مراسم قائم کرنے کی کوشش کریں اور کاروبار میں اپنے حریفوں کی تکنیکوں سے استفاد ہ کریں۔
عمدہ ٹیم بنائیں
ایک بہترین ٹیم بنائیں، اگرآپ ایک اچھی اکائونٹینٹ نہیں ہیں تو ایک اکائونٹنیٹ کی خدمات حاصل کریں اور اس سے تمام مالیاتی امور پر کام لیں۔ اگر آپ ایک اچھی پریزنٹیشن نہیں بناسکتیں یا ای میل نہیں لکھ سکتیں تو اس کیلئے کسی باصلاحیت اسسٹنٹ کو ہائر کریں۔ جو مہارتیں آپ کے پاس نہیں ہیں،ان کی تکمیل کیلئے آپ کو لوگ بھرتی کرنے پڑیں گے، جن کی تنخواہ بھی آپ نے طے کرنی ہوگی۔
سوشل میڈیا کا استعمال
آپ سوشل میڈیا پر بھی کسٹمرز کو تلاش کرسکتی ہیں، جو آپ کو ٹوئٹر ، فیس بک اور انسٹاگرام پر بآسانی مل جائیں گے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر چھان بین کرکے آپ اپنے کاروبار کے لیے صحیح کسٹمرز کو ڈھونڈ سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا ایک زبردست پلیٹ فارم ہے ، جہاں آپ بغیر کسی چارچز کے کاروباری تعلق قائم کرسکتی ہیں اور اپنے کسٹمرز سے رابطہ کرسکتی ہیں۔
مینٹور سے سیکھیں 
ہر کسی کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے کیلئے ویسے بھی مینٹورکی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی اہمیت سے انکار کسی طور ممکن نہیں۔ مشورہ سازی کا عمل مستقبل کیلئے بہت سود مند ثابت ہوتاہے، جو لیڈر شپ صلاحیتیں پروان چڑھانے میں مدد کرتا ہے۔مینٹورشپ سے نہ صرف آپ اپنے کام کے ماحول کو بہتر بناسکتی ہیں بلکہ اپنے ملازمین کا اعتماد بھی حاصل کر سکتی ہیں۔
چند تجاویز
1۔وہ کام کریں جو آپ کو پسند ہو ، اگر آپ کو انٹر پرینیورشپ پسند نہیں تو نہ کریں ، کیونکہ بحالت مجبوری کاروبار کرنے سے آپ اپنا نقصان کرسکتی ہیں۔
2۔ہمیشہ سوچ بچار میں مصروف رہیں، نت نئی چیزوں کو سوچتی رہیں۔
3۔ کسٹمرز آپ کا بہترین سرمایہ ہوتے ہیں، ان کا ہمیشہ خیال رکھیں۔انہیں مایوس نہ ہونے دیں، وہ بھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
 4۔سننے کی عادت اپنائیں۔ اپنے اسٹاف اور کسٹمر ز سے ہمیشہ فیڈ بیک لیتی رہیں۔ اس طرح آپ ان کا بھروسہ جیتنے میں کامیاب رہیںگی۔
5۔اپنی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور اپنی پراڈکٹس اور خدمات میں بہتری لاتی رہیں۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?