Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

خواتین انزائٹی پر کیسے قابو پائیں ؟

Towseef
Last updated: February 1, 2024 12:02 am
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

فاروق احمد

ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین انزائٹی کا دو گنا زیادہ شکارہوتی ہیں۔ درمیانی عمر، کم تعلیم یافتہ، گھریلو، طلاق یافتہ، تنہا یا بیوہ خواتین میں انزائٹی کی شکایت زیادہ پائی جاتی ہے۔ دیگر تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف طبی مسائل سے دوچار افراد بھی انزائٹی سے دوچار رہتے ہیں۔ انزائٹی دور کرنے کے لیے ڈاکٹرز مختلف ادویات تجویز کرتے ہیں۔ دوا کے بغیر بھی انزائٹی سے محفوظ رہنے کے کئی طریقے موجود ہیں، جن میں تناؤ کو کم کرنا، ورزش، سانس لینے کی مختلف مشقیں اور یوگا کرنا شامل ہیں۔ تھیراپی اور ماہرِ نفسیات سے مشورہ لینا بھی ایک اثرانگیز طریقہ ہے، خاص طور پر Cognitive Behavioural Therapy ، جس میں گفتگو کے ذریعے سوچ اور خیالات کا زاویہ اور انداز تبدیل کیا جاتا ہے۔
ڈپریشن اور انزائٹی میں فرق: ہم بعض اوقات یہ نہیںسمجھ پاتے کہ ہم یاسیت کا شکار ہیں یا اندرونی بے چینی کے سبب ذہنی خلفشار میں مبتلا ہیں۔ ڈپریشن، یاسیت یاافسردگی کو کہتے ہیں اور انزائٹی کا مطلب ہےتشویش یا فکرمندی، دونوں ہی بہت تکلیف دہ اور قابلِ رحم بیماریاں ہیں۔ ڈپریشن انگریزی زبان کا لفظ ہے لیکن اس کا استعمال ہر زبان میں ہو رہا ہے۔اگرہم انزائٹی کی علامات کی بات کریں تو وہ کچھ یوں ہیں:مسلسل غیر محفوظ رہنے کاخوف اور خیالات،کام کرنے میں مشکل اور د شواری،زیا دہ تر عام جسمانی بیماریوں، سردرد اور معدہ کی خرابی کی شکایات رہنا،سماجی تقریبات، میل جول اور اور گھومنے پھرنے میں انتہائی پریشانی محسوس کرنا، نتیجتاً اپنے آپ کو تنہا کرلینا،خوف اور جنون کے امراض، غیر معمولی پریشانی، سونےمیں دشواری اور ڈرائونے خواب دیکھنا۔
اگر آپ کسی انٹرویو یا اہم مسئلے پر بات کرنے جارہی ہیں تو پیش آنے والی صورتحال کااپنے ذہن میں خاکہ بنائیں۔ اگر آپ کو لوگوں کا سامنا کرنا ہے تو کیا حالات درپیش ہو سکتے ہیں، آپ جو کہنے یا سننے جا رہے ہیں تو اس کے آپ پر اور دوسروں پر کیا اثرات ہونگے۔ اگر آپ انٹرویو کے لئے جا رہی ہیں تو کس قسم کے سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ متوقع صورتحال کا یہ تصورآپ کو اصل صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار کر نے میں نہایت اہم ہے۔اپنی قوتِ ارادی پر بھروسہ کرنا سیکھیں، یہی انسانی شخصیت کی وہ اہم خوبی ہے جس نے آج تک انسان کو دنیا میں پیش آنے والی ہر قسم کی تبدیلی اور ہر قسم کے حالات سے نپٹنا اور ان پر قابو پانا سکھا یا ہے۔ یہ قوت اپنی صلاحیتوں کو جاننے سے پیدا ہوتی ہے۔قوتِ ارادی کا یہ عنصر گھبراہٹ ،خوف اور ایسے ہی دیگر عوامل کو پہلے ہی لمحے میں بے اثر بنا دیتا ہے۔
خوف اور گھبراہٹ کے عالم میں پرسکون رہیں یا رہنے کی کوشش کریں۔آپ کی گھبراہٹ صورتحال کو مزید ابتر بنا سکتی ہے۔ دل و ذہن کو پرسکون رکھیں گی تو آپ معاملات میں الجھنے کی بجائے ان کے حل پر زیادہ توجہ دے سکیں گی۔پُرامیدرہیں کیونکہ یہی وہ کیفیت ہے، جو ہر حال میں جینے اور ہر قسم کے حالا ت کا سامنا کرنا سکھاتی ہے۔ پُرامید رہنا خود پر یقین کا باعث بنتا ہے اور اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن نظرآتی ہے۔ نہ صرف آنے والے وقت سے بلکہ خود سے بھی بہتر امید رکھیں ۔اسی امید سے یقین پیدا ہوتا ہے، جو کامیابی کی ضمانت ہے۔گھبراہٹ،ذہنی دباؤ یا کنفیوژن کی حالت میں اپنی باڈی لینگویج اور گفتگو میں کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں۔ فضول حرکات و سکنات اور غیر ضروری باتوں سے گریز کریں۔ بار بار بالوں کو درست کرنا،چہرے یا جسم پر خارش کرنااور اسی قسم کی دیگر حرکا ت گھبراہٹ کی نشاندہی کرتی ہیں۔
اپنی سوچ، ہمت اور حوصلے کو درست سمت دیں۔ ایک بہترین اور مثبت سوچ ہی ایک بہترین اور جاندار شخصیت کی ضامن ہو سکتی ہے۔ ایک بہتر شخصیت ہی زندگی کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر آپ اپنی گھبراہٹ ،کنفیوژن یا خوف پر قابو پانا چاہتی ہیں تو ابھی سے اپنی سوچ کی تربیت شروع کریں اور اسے اپنی زندگی کی روٹین میں شامل کرلیں، یہ ہر قدم پر آپ کی مددگار ثابت ہوگی۔ہم میں سے اکثر افراد مجمع میں بات کرنے سے گھبراتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ایسی کسی بھی صورتحال میں گھبراہٹ، خوف یاکنفیوژن پر قابو پانا سیکھنا چاہتی ہیں تو ایک مخصوص ماحول میں سمٹنے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے حلقہ احباب اور میل جول کا دائرہ وسیع کیجئے۔ فیملی اور فرینڈز کے علاوہ معاشرے کے دیگر افراد سے بات کرنا اور لوگوں کا سامنا کرنے کی عادت اپنائیں۔
گھبراہٹ یا خوف کے باعث سانس کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ سانس کی ابتر حالت، خیالات کی ابتری کا باعث بنتی ہے۔ یوگا کے ماہرین ذہنی یکسوئی، ارتکازِ توجہ اور ذہنی سکون کے حصول کے لئے سانس کی مشقیں تجویز کرتے ہیں۔
�������������?

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مادہ برآمد
تازہ ترین
حج 1446ھ کے دوران پانچ ہزار سے زائد طبی رضاکاروں نے خدمات انجام دیں:سعودی وزارتِ صحت
بین الاقوامی
یمن : عید الاضحیٰ کی نماز کے فوراً بعد اندھا دھند فائرنگ ،12 افراد جاں بحق
برصغیر
وانگت کنگن میں میاں نظام الدین کیانوی کا سالانہ عرس کا اغاز، بھاجپا کے رویندر رینہ بھی پہنچے بابا نگری، سجادہ نشین میاں الطاف احمد کو مبارک باد دی
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

! تلاشِ وجودکا پہلا قدم خود کا محاسبہ فکر و فہم

June 4, 2025
گوشہ خواتین

رشتے نبھانے کی بنیادی شرط صبر و برداشت غور طلب

June 4, 2025
گوشہ خواتین

آٹیزم سپکٹرم ڈس آرڈر :اسباب، علامات اور علاج فکرو ادراک

June 4, 2025
گوشہ خواتین

عورت کا عزت و احترام ،گھر کے لئے سکون و آرام گھر گرہستی

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?