نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز انرجی کے شعبے میں خود کفیل بننے کے لیے نیشنل ہائیڈروجن مشن، آرمی اسکول میں لڑکیوں کی تعلیم اور روزگار کے لیے وزیراعظم ‘گتی شکتی یوجنا’ کاا علان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے جو خواب ہم نے دیکھیں ہیں وہ اس وقت تک پورے نہیں ہوں گے جب تک محنت نہ کی جائے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہمیں اپنے اہداف کے حصول کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا، ہمارے پاس ایک لمحہ بھی گنوانے کے لئے نہیں ہے۔ ہمارے ملک اور ہمیں خود کو بدلنا ہوگا اور اپنے خوابوں کو پورا کرنا ہوگا۔ مسٹر مودی نے لال قلعہ سے ملک کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،‘گرین ہائیڈروجن کے شعبے کا ہدف پانے کے لیے میں آج اس ترنگے کی گواہی میں نیشنل ہائیڈروجن مشن کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا،‘آج میں ایک خوشی ملک کے باشندوں سے بانٹ رہا ہوں۔ مجھے لاکھوں بیٹیوں کے پیغام ملتے تھے کہ وہ بھی آرمی اسکول میں پڑھنا چاہتی ہیں، ان کے لیے بھی فوجی اسکولوں کے دروازے کھولے جا ئیں۔مودی نے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے جلد ہی 100 لاکھ کروڑ روپے پردھان منتری گتی شکتی یوجنا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مودی نے کہا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 75 وندے بھارت ٹرینیں آزادی کے امرت مہوتسو کے 75 ہفتوں کے دوران 15 اگست 2023 سے پہلے چلائی جائیں گی ، جو ملک کے ہر کونے کو جوڑیں گی۔وزیراعظم نریند رمودی نے کووڈ وبا اورمعاشی محاذ پر چیلنجز کو عبور کرکے 75کے جرات کے ساتھ ہندوستان کی نو تعمیر میں سرگرم ہونے کی اپیل کی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے سیلف ہیلپ ویمن گروپ کے لیے ای-کامرس پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دیہی علاقوں میں تیزی سے ترقی کے لیے ملک میں کوآپریٹیو کو مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تہذیب و روایات میں ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے نقص تغذیہ کے مسئلے کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2024 تک تمام منصوبوں کے تحت فورٹیفائیڈ چاول مہیا کیا جائے ۔ مودی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ملک کی 21 ویں صدی کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے ۔