خنزیری وائرس رام بن پہنچ گیا

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//جموں صوبے میں خزیری وائرس سے 50سالہ شخص کی موت کے ساتھ ہی سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ جموں کے رام بن علاقے کے چندرکوٹ گائوں میں شیر سنگھ  اتوار کی شام سوائن فلو کی وجہ سے فوت ہوگیاجبکہ اس سے قبل 25اگست کو جموں کے مڈ علاقے سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ خاتون سوائن فلو کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا چکی ہے۔ جموں صوبے میں چھوت والی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے والے ماہر ڈاکٹر جی پی سنگھ جموال نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں سوائن فلو سے جموں صوبے میں مرنے والا شیر سنگھ دوسرا شخص ہے ۔  انہوں نے کہا کہ جموں صوبے میں سوائن فلو کی تشخیص کیلئے 48 لوگوں کے نمونے لئے گئے جن میں 8میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو مزید دو مریضوں میں سوائن فلو کی موجود گی کی تصدیق کیلئے نمونے بھیجے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ جمع تک آجائے گی۔  انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں ڈینگو کیلئے 401مریضوں کے نمونے بھیجے گئے  جن میں 45مریضوں میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 120مریضوں کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *