جموں//جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ انسا نیت را حت و سکو ں کا سا نس لینے کو ترس رہی ہے لیکن علاج کے سا رے نسخے تب تک اکا رت ہی جاتے رہیں گے جب تک خلق خدا کو اپنے خا لق کے قریب نہیں لایا جاتا ۔جمعیت کے صو با ئی آ فس کا سنگ بنیاد رکھنے کے مو قع پرصدرتنظیم پرو فیسر غلام محمد بٹ المدنی نے جمو ں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جمعیت ملت کی تر بیت کے سا تھ سا تھ ساری انسا نیت کی صلا ح و فلا ح کے لئے کو شا ں ہے ۔جامع جتہ کا تیاں میں نا ظم اعلیٰ ڈا کٹر عبد الطیف الکندی نے دعوتی مرا کز اور فلاحی ادا روں کے لئے مسلما نا ن جموں کی فرا خدلانہ امداد کو سراہتے ہو ئے ا س امدادی مہم کو صو بہ بھر میں شدو مد سے جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انہو ں نے سر حدی علا قہ للیار تحصیل مڑ میںایک مسجد کا سنگ بنیا د رکھنے کے علا وہ جمو ں کے دور دراز علا قوں حور جو ڑیا ں اورجیسوا ل میں اجتما عا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ اسلا م سا ری انسا نیت کے فو ز و فلا ح کا ضا من ہے اور ضرو رت ہے کہ ہم طبقا تی ،لسا نی او ر رنگ و نسل کے دا ئرو ں سے نکل کر جسد واحد کی شکل میں دین مبین کے پیا م امن و را حت کے کا م میں جٹ جا ئیں۔