Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد مل گئے؟

Towseef
Last updated: June 5, 2023 6:31 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

بی بی سی
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک درجن سے زائد ماہرین کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کا مقصد زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد کو دریافت کرنا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ماہرین کا اجلاس ہوا جس میں ’یو اے پی‘ unidentified anomalous phenomena گروپ کے خدشات کو دور کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں زمین یا اس سیارے سے باہر خلائی مخلوق کی موجودگی کے مضبوط شواہد نہیں ملے۔ ’کسی دوسری مخلوق کی تلاش واقعی ایک اہم موضوع ہے، اس لیے ہم اس کی تلاش جاری رکھیں گے‘۔
گروپ کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جہاں ماہرین نے خلائی مخلوق کو سمجھنے کے دوران درپیش چیلنجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے مضبوط ڈیٹا کی کمی ہے اس لیے ابھی ہم نہیں کہہ سکتے ہیں کہ دنیا میں خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہیں۔یہ اجلاس 16 ارکان پر مشتمل تھا جس میں طبیعات اور فلکیات جیسے مختلف شعبوں کے سائنس دان شامل تھے۔
اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا، جسے ناسا کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا گیا تھا تاکہ خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق ابتدائی نتائج پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
ماہرین کے اس اجلاس کا مقصد مختلف واقعات کی نوعیت کا حل پیش کرنے کے بجائے ناسا کو مستقبل کے تجزیے کی رہنمائی کے لیے روڈ میپ فراہم کرنا ہے۔
اجلاس کے ارکان کی جانب سے بتایا گیا کہ خلائی مخلوق کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج قابل اعتماد سائنسی طریقہ کار اور شواہد کی کمی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع کے آل فیلڈز انوملی ریزولوشن آفس کے ڈائریکٹر شان کرک پیٹرک نے کہا کہ انہیں اب تک 800 سے زائد یو ایف او رپورٹس موصول ہو چکی ہیں جن میں غیر معمولی تصاویر یا روشنی یا زمین تک پہنچنے والی لہروں کے ایک عجیب و غریب اخراج کو دیکھا گیا۔کرک پیٹرک نے کہا کہ ان تصاویر میں بہت کم ایسی تصاویر تھیں جو غیر معمولی تھیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف اے اے، آفس آف ایئر ٹریفک سرویلنس سروسز کے ٹیکنیکل ایڈوائزر مائیک فری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ ڈرونز ہیں اور روزانہ ہزار ڈرون اڑائے جاتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی تصاویر ایسی تھیں جو دراصل ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے تھے۔
اجلاس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انہیں غیر معمولی اشیا کے پیچھے خلائی مخلوق کے شواہد ملے ہیں؟جس پر جارج میسن یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر انامریا بیریا نے کہا کہ ہماری ٹیم تجربہ کار سائنسدانوں پر مشتمل ہے جو ڈیٹا پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک روڈ میپ تیار کر رہے ہیں کہ ان غیر معمولی تصاویر کو مزید جانچ کیسے کرسکتے ہیں، غیر معمولی دعووں کے لیے مضبوط شواہد کی ضرورت ہوتی ہے، آیا کائنات میں صرف ہم ہی انسان ہیں یا ہمارے علاوہ کوئی اور بھی مخلوق ہے، یہ شاید انسانی تاریخ کے بہت بڑے سوالات ہیں’۔اسی سوال کے جواب میں ڈیوڈ اسپرگل کہتے ہیں کہ خلائی مخلوق کی موجودگی کے حوالے ماہرین کو مضبوط شواہد موصول نہیں ہوئے۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ناسا کا زیادہ تر کام زمین سے باہر کسی دوسری مخلوق کی موجودگی کو تلاش کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ انسان کے علاوہ کسی دوسرے مخلوق کی تلاش واقعی ایک اہم موضوع ہے، ہمیں ابھی تک زمین سے باہر کسی دوسری مخلوق کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، لیکن ہم مختلف طریقوں سے اس کی تلاش کر رہے ہیں’۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سپریم کورٹ میں وقف قانون پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
تازہ ترین
پاکستان کے ساتھ کوئی بھی رابطہ دوطرفہ ہوگا: ہندوستان
تازہ ترین
بہیمانہ حملے کے ایک ماہ بعد بھی پہلگام سیاحوں کا منتظر
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سروس سلیکشن بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?