سرینگر//حریت (ع)،دختران ملت،مسلم لےگ،تحریک مزاحمت اور پیپلز فریڈم لیگ نے شوپیان اور حاجن میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔حریت (ع) ترجمان نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جائز حق کیلئے مال و جان کی جو قربانیاں پیش کررہے ہیں وہ رواں تحریک آزادی کا بیش قیمت اثاثہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جارہا ہے اور اس مسئلہ کے منصفانہ حل کو اس پورے خطے کے دائمی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔اس دوران ترجمان نے میرواعظ محمد عمر فاروق کی خانہ نظر بندی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت چیئرمین کو آئے دن نظر بند رکھنا اور ان کی دینی و سیاسی سرگرمیوں پر قدغنیں عائد کرنا ریاستی حکمرانوںکا معمول بن گیا ہے ۔دختران ملت نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوموں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ۔مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کا لہو رائےگاں نہیں ہوگا بلکہ اےک دن ضرور رنگ لائے گا ۔لےگ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمےر کو سرد خانے سے نکال کر پوری دنےا کی توجہ کا مرکز بنانے والے ےہی لوگ ہےں جنھوں نے اپنی عزےز جانےں نچھاور کر کے کشمےری قوم کا درد پوری دنےا کے سامنے اجاگر کےا لہذا ان کا بہترےن خراج ےہی ہے کہ پوری قوم اتحاد و اتفاق کے ہتھےار سے لےس ہوکر مخالف سمت سے آنے والی سازشوں کا توڑ کرے۔ درےں اثناءلےگ سے وابستہ محمد امےن ڈار اور خورشےد احمد ڈار پر مشتمل اےک وفد نے ہف شوپےان جاکر عرفان عبداللہ کے جنازے مےں شرکت کی۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ نوجوان ایک خاص مقصد کے حصول کے لئے ایک بڑی قوت سے ٹکر لے رہے ہیں۔انہوں نے کاٹھوہالن اور ہیف شوپیان میںتعزیتی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون خرابے کی موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لئے مسئلہ کے سبھی متعلقین اور فریقین کو خلوص دل اور کھلے ذہن سے عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے سیاسی اقدامات کرنے چاہئیں ۔ پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے حاجن بانڈی پورہ میں فورسز کے ساتھ ایک خونریز جھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے پر کھڑی ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر بنتا جا رہا ہے۔