Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خطہ چناب ……گجر بکروال آبادی کی پریشانیاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اگرچہ گجر بکروال طبقہ کی پسماندگی کو دور کرنے اور اسے دیگر طبقوں کے برابر ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی طرف سے لگ بھگ تیس سال قبل شیڈیول ٹرائب کادرجہ دیاگیا تھا تاہم کچھ علاقوں میں آج بھی یہ آبادی قبائلی دور کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور اسے کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں ۔خاص طور پر خطہ چناب میں گجر بکروال آبادی کسم پرسی کی زندگی گزار رہی ہے جہاں اس طبقہ کی بستیوں تک نہ ہی سڑک روابط قائم کئے گئے ہیں ، نہ ہی انہیں بجلی وپانی کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی تعلیمی و طبی سہولیات دستیاب ہیں ۔ خطے میں سیاسی و ترقیاتی محاذ پر یہ طبقہ بالکل نظرانداز ہے اور اگرچہ اس طبقہ کے چنندہ لوگ حکومت یا سیاستدانوں سے اپنا ذاتی فائدہ اٹھالیتے ہیں تاہم مجموعی آبادی تک ترقی کا تصور دور دور تک بھی نظر نہیں آتا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خطہ چناب میں گجر بکروال آبادی کا تناسب دس سے پندرہ فیصد ہے اور راجوری پونچھ کے برعکس اس خطے میں مقیم اس طبقہ کے لوگ انتہائی پسماندگی کاشکار ہیں ۔چند علاقوں کو چھوڑ کر زیادہ ترگجر بکروال بستیوں میں زندگی کی کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں اور سب سے زیادہ تشویشناک حال شعبہ تعلیم کاہے ۔محکمہ تعلیم کی طرف سےان کی بستیوں میں سکول تو قائم کئے گئے ہیں لیکن ان میں اساتذہ کی شدید قلت پائی جارہی ہے اور چونکہ یہ بستیاں دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں اس لئے کوئی ٹیچر ان علاقوں میں ڈیوٹی دینے کیلئے تیار ہی نہیںہوتا۔حالت یہ ہے کہ سکولوں میں ایک سو طلباء کو پڑھانے کیلئے ایک یا دو ٹیچر تعینات ہیں ۔ایسے تعلیمی نظام کا اثراس طبقہ کے طلباء کے امتحانی نتائج پر پڑتاہے اورہر سال مایوس کن نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔چونکہ اس طبقہ کے لوگوں کوگرمیوں کے موسم میں مال مویشیوں کے ساتھ بالائی علاقوں میں ڈھوکوں میں جانا پڑتا ہے، وہاںان کے بچوں کیلئے درس و تدریس کا کوئی انتظام نہیں ۔ حالانکہ کچھ سال قبل انہی بچوں کو تعلیم دینے کیلئے موبائل سکول کھولے گئے تھے تاہم یہ منصوبہ بھی ناکامی سے دوچار ہواہے اور ڈھوکوں میں تعلیم و تدریس کا خواب پورا نہیںہوسکا۔ جہاںریاست کے باقی علاقوں میں اس طبقہ کے حوالے سے ایسی صورتحال نہیں ہے اور  اس طبقہ کے کئی نوجوان آئی اے ایس اور کے اے ایس جیسے مقابلہ جاتی امتحانات میں نمایاں کارکردگی پیش کررہے ہیں، جو ایک خوش آئندبات ہے، وہیں خطہ چناب اور ا س کے آس پاس کے علاقوں کی گجر آبادی زندگی کے ہر شعبے میں پسماندگی کا شکار بنی ہوئی ہے جو ریاست کی مجموعی ترقی کے حوالے سے تشویشناک امر ہے۔اسی پسماندگی کی وجہ سے ملازمت میں بھی ان کا  تناسب نہ ہونے کے برابر ہے۔شعبہ تعلیم کی ہی طرح دیگر شعبوں میں بھی یہ بستیاں نظرانداز ہوئی ہیں۔ ان بستیوں میں سڑک روابط بھی بہت کم ہیں جبکہ بجلیبھی کہیں کہیں ہی ہے اور اس کا کوئی شیڈولنہیں اوراسی طرح سے پانی کیلئے انہیں کئی کئی کلو میٹر کا دشوار گزارسفر طے کرناپڑتاہے ۔ اس طبقہ کی ترقی کیلئے حکومت کی طرف سے متعدد سکیمیں تو چلائی جارہی ہیں لیکن ان سکیموں کی عمل آوری میں ناقص منصوبہ بندی کے باعث کچھ علاقوں میں یہ طبقہ ترقی کی ڈگر پر گامزن نہیں ہوسکاہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ خطہ چناب کی گجر بکروال بستیوں کو بنیاد ی سہولیات فراہم کی جائیں اور مناسب منصوبہ بندی کے ذریعہ اس طبقہ کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے عملی سطح پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ جب تک سماج کے دبے کچلے طبقوں کی ترقی نہیںہوسکے گی تب تک ریاست کی مجموعی ترقی ناممکن سی بات ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?