خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ،عام زندگی مفلوج

Oplus_131072

ڈوڈہ ضلع میں رابطہ سڑکیں زیر آب
بیشتر دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ،تعلیمی ادارے بند رہے

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہا وہیں پہاڑوں پر تازہ برفباری ہوئی۔ متواتر بارش، تیز ہواؤں و بالائی علاقوں میں ہوئی برفباری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع آئی ہے اور عام زندگی ہوئی ہے۔ ادھر انتظامیہ نے دوسرے روز بھی خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے وہیں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ، گندوہ بھلیسہ،عسر مرمت کے مضافات میں شدید بارش و پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے نتیجے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس دوران اگر چہ ضلع کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک نظام معمول کے مطابق بحال رہا تاہم بھدرواہ چمبہ روڈ پر ٹریفک بدستور بند رہا جبکہ کئی رابطہ سڑکوں پر وقفے وقفے سے پتھر گرنے کا عمل جاری رہا۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے ترسیلی نظام و پانی کی کئی اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پکڈنڈی راستے و عارضی پل تباہ ہوئے ہیں۔ اس دوران زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انتظامیہ نے پیر کو موسم خراب رہنے کے ضلع کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے اور لوگوں سے پہاڑی علاقوں و ندی نالوں کا رخ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

رام بن میں پسی کی زد میں آکر مکان تباہ
کم عمر لڑکا حادثے کے بعد لاپتہ ، چناب میں بہنے کا خدشہ

محمد تسکین
بانہال // بارشوں کی تباہی کا سلسلہ پیر کے دن بھر جاری رہا اور رام بن کے کرول علاقے میں پسی اور بھاری پتھروں کے گرنے سے دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک بارہ، تیراں سال کا لڑکا پسی کی زد میں آکر لقمہ اجل بنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرول کے نزدیک کالا پانی کے مقام کرول۔ میتراہ۔ گول شاہراہ پر پہاڑوں سے بھاری پتھر گر آئے جس سے دو مکان تباہ ہوئے جبکہ وہاں سے گذررہا ہے ایک لڑکا محمد ایوب میر ولد حن میر اس پسی کی زد میں آکر لقمہ اجل بنا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ اس کی لاش دریائے چناب مین بہہ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری نے علاقے کا دورہ کیا اور بتایا کہ بچے کی لاش کو ڈھونڈھنے کیلئے پویس ، ایس ڈی ار ایف اور سول کیو آر ٹی کے رضاکار بچاو کاروائیوں میں لگے ہیں۔ انہوں نے کہا بچے کا کٹاہوا ہاتھ ملاہے اور ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ بچی چناب برد ہوا ہے یا یہ ملبے کے نیچے دن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کوشش جاری ہے۔

 

دیسہ میں 13 سالہ لڑکا ڈوب کر لاپتہ ، تلاش جاری

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے دیسہ کنڈا نالہ میں آٹھویں جماعت کا طالب علم بہہ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو دوپہر شدید بارشوں کے دوران فردوس احمد گجر (13)ولد محمد قاسم گجر سکنہ کنڈا دیسہ اپنے گھر کے قریب واقع کنڈا نالہ میں ڈوب کر بہہ گیا۔ اس دوران پولیس و مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور تلاش کارروائی شروع کی تاہم نالہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث آخری اطلاع ملنے تک کوئی سراغ نہیں ملا

کشتواڑمیں بیشتر اندرونی رابطہ سڑکیںو تعلیمی ادارے بند رہے
عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع کے بالائی علاقہ جات میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی بدستور جاری رہا جسکے سبب عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی۔اتوارکو اگرچہ میدانی علاقوں میں موسم ابتر رہا تاہم شام ہوتے ہی بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جو پیر کو دن بھر جاری رہے جسے ضلع بھرمیں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی۔ سب ڈویژن مڑواہ کے واڑون علاقہ جات جن میں گمری بسمینہ مرگی افتی میں تین سے اٹھ انچ تک تازہ برفباری ریکارڈ کی گی جسکے سبب ان علاقہ جات میں عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گئی۔ مڑواہ میں مسلسل موسلادھار بارشیں ہوتی رہی جسکے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ وہی دچھن سے ملی تفصیلات کے مطابق اوپری مقامات پر کئی انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں مسلسل بارشیں ہوتی رہی ۔ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا وہی علاقے میں بجلی وپانی کا نظام اتوارکی شام سے ہی منقطع ہے ۔دچھن کشتواڑ سڑک پر متعدد مقامات پر پسیاں گرآنے کے سبب آمددفت کیلئے بند ہوگی ہے جبکہ اس پر بحالی کا کام جاری ہے۔سب ڈویژن چھاترو میں بھی بارشوں کے سبب بڑے پیمانے پر رہائشی ڈھانچوں وسڑکوں کو نقصان پہنچاہے۔سب ڈویژن پاڈر سے ملی تفصیلات کے مطابق مچیل اشتہاری گندھاری تیاری میں دو سے چھ انچ تک تازہ برف ریکارڈ کی گی جسکے سبب ان علاقوں کے اندر لوگوں کی بڑی تعداد گھروں میں محصورہ ہوکررہ گئی۔ علاقے میں متعددسڑک رابطے پسیا ں و پتھر گرآنے کے سبب آمدرفت کیلئے بند ہوگئے ہیں۔ٹھکرائی انجول سڑک پر پتھر گرآنے کے سبب سڑک اوجاہی کیلئے بند ہوگی ہے۔اس دوران ضلع میں شدید بارشوں و خراب موسم کو دیکھتے ہوئے حکام نے سکولو ں کو احتیاطی طورپر بند رکھا ۔

سنتھن پر تازہ3فٹ برف ریکارڈ
سنتھن و مرگن رابطہ سڑکیں ہنوز بند
عاصف بٹ
کشتواڑ //سنتھن ٹاپ پر قریب تین فٹ تک تازہ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ الوفارم میں ایک فٹ سے زائد برف ہونے کی اطلاع مل رہی ہیں۔ سنتھن و مرگن سڑکوں پر آمدرفت بدستور چوتھے روز بھی متاثر رہا جسکے سبب سینکڑوں مسافر درماندہ ہوکررہ گئے ہیں۔ وہی میدانی علاقوں میں بارشوں کے سبب عام زندگی متاثررہی جہاں سڑکیں زیراب ہوئی وہی ناقص ڈرینج نظام کے سبب عوام کو سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑا جبکہ متعدد مقامات پر نالیوں کا پانی دوکانوں و گھروں کے اندر داخل ہواہے۔وہی کلید کے قریب ڈرین کا پانی چوگان میں داخل ہوا ہے جسے وہاں تالاب کی شکل اختیار کی ہے۔ انتظامیہ نے احتیاتی طور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں میں تدریسی نظام کو معطل کیاتھا۔ بارشوں و برفباری کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک ہنوز جاری تھا۔

۔1درجن کے قریب رہائشی مکانات و دیگر ڈھانچوں کو نقصان
عاصف بٹ
کشتواڑ //خطہ چناب میں ہو رہی شدید بارشوں کی وجہ سے ضلع کشتواڑ میں قریب 1درجن رہائشی مکانات و دیگر تعمیر اتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس سلسلہ میں مزید اطلاعات مذکورہ خبر کے مکمل ہونے تک بھی موصول ہو رہی تھیں ۔چھاترو کے گرینال علاقہ میں ایک رہائشی مکان جبکہ سنمبول علاقے میں غلام حسن شیخ کے مکان کو نقصان پہنچاہے وہی کواٹ میں عبدل رشید و محمد رمضان کے مکانات کا ایک حصہ بارشوں کے سبب منہدم ہو گیا ۔اسی طرح کدرو میں محبوب خلیفہ کے مکان کے قریب دیورا کھسک گی جسے مکان کے منہدم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔کچھال میں ایک سرکاری اسکول کو بھی نقصان پہنچاہے۔ ایس ڈی ایم چھاترو نعیم مغل نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ابھی مکمل تفصیلات آنا باقی ہے کیونکہ ٹیموں کو روانہ کردیاگیا ہے جو نقصانات کا تخمینہ لگائیں گی جس کے بعد حتمی اور مکمل تفصیلات شائع کی جاسکتی ہے ۔علاقہ میں برفباری و بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔وہی ناگسینی میں بھی ایک رہائشی مکان کو جزوی طور نقصان پہنچاہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ کئی مقامات پر بند
بارشوں اور گرتے پتھروں سے بحالی کام کام متاثر رہا:ٹریفک حکام
محمد تسکین
بانہال //اتوار کی شام سے جاری بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز دن بھر جاری رہا جس کی وجہ سے رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں جموں سرینگر قومی شاہراہ کئی مقامات پر پسیوں اور پتھروں کی زد میں آئی ہے اور ایک درجن کے قریب مقامات پر سڑک کو کھولنے کیلئے جاری بحالی کا کام اب کل ہی ممکن دکھائی دے رہی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن نوید احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ پورے ضلع رام بن میں بارشوں کا سلسلہ کئی وقفوں کے ساتھ جم کر جاری رہا ہے اور پیر کی صبح ڈھلواس ، مہاڑ ، کیفٹیریا موڑ ،پنتھیال، کشتواڑی پتھر شیر بی بی ، گانگرو ، ہنگنی اور شالگڑی کے مقامات پتھروں اور پسیوں کے گرنے سے شاہراہ بند رہی اور بحالی کا کام بارشوں اور گرتے پتھروں کی وجہ سے بار بار متاثر رہا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح پانچ بجے سے شاہراہ بند ہے اور شاہراہ کے بند ہونے کے بعد ٹریفک حکام کی طرف سے شاہراہ بند ہونے اور مسافروں کو سفر نہ کرنے کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی لیکن اس کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں مسافر گاڑیاں مختلف بہانے بنا کر سفر کرتے ہیں اور ایسی ہی گاڑیاں شاہراہ کے مختلف مقامات پر بند ہیں۔

بانہال میں خراب موسم سے عام زندگی ٹھپ
محمد تسکین
بانہال //ضلع رام بن کے علاقوں میں جم کر بارشیں ہوئی ہیں جبکہ پیر کے روز پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے پر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ سب دویژن بانہال کے ڈولیگام ، چنجلو ، ٹنل ٹاپ ، سراچی ٹاپ اور مہو منگت اور ترگام کے پہاڑی سلسلوں پر اچھی برفباری ہوئی ہے۔ضلع با لخصوص بانہال میں میں ہوئی تازہ بارش اور پہاڑیوں پر ہوئی برفباری کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی بُری طرح سے مفلوج ہو کررہ گئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ دنوں سے خراب ہوئی موسم کی وجہ سے رابطہ سڑکوں کیساتھ ساتھ لوگو ں کی معمول کی زندگی بھی متاثر ہورہی ہے ۔