Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ،معمولات زندگی متاثر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 12, 2018 12:19 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

ڈوڈہ

 نصیر احمد کھوڑا

دو روز موسم ابر آلود رہنے کے بعد بالآخر خطہ چناب کی میدانی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہیں جبکہ خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں اچھی برف باری ہوئی ہے ۔ خطہ چناب کے جن علاقوں اور بالائی مقامات پر برف باری کی اطلاعات ملی ہیں اُن میں ضلع ڈوڈہ کے دیدنی ٹاپ ، بڑاڑی ہال صاحبان والی مرگ ، بسم گل دیسہ ، گلہ دھار کاستی گڑھ، ٹاب نیل بڑسی، گادی، سنکھ پال ، پپرن، ناگنی ٹاپ ، آل کنڈ، ہولٹر بگی ، کوٹی ، سراواں دھار ، کیلاش کنڈ، پونیالہ ، گڑھتر ، نکھڑ بگی، بوٹاس ٹھاٹھری، سنتھن ڈکسم، مرگن ٹاپ و کالجو گاسر بھیلی شامل ہیں جہاں دورسے علاقوں کے مقابلہ میں زیادہ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان بالائی حصوں میں کہیں پر دو فٹ کہیں پر ایک فٹ اور بعض جگہوں پر آدھا فٹ یا یا اس سے زیادہ برف جمع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے پہاڑ ی علاقوں کے ساتھ ساتھ خطہ چناب کے مختلف قصبہ جات میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے ، ادھر کئی مقامات پر زمینداروں نے بھی کافی دیر تک موسم خشک رہنے کے بعد بعد کل شام اور آج کی تازہ ترین بارشوں اور برف باری ہونے کے بعد راحت کی سانس لی ہے  اور زراعت کے پیشہ سے وابستہ افراد نے اس کو وقتی ضرورت اور سود مند بارش و برف باری سے تعبیر کیا ہے ان تازہ بارشوں اور برف باری کی نتیجہ میں خطہ چناب کے دور افتادہ مقامات کے ساتھ ساتھ قصبہ جات شدید سردی کی لپٹ میں ہیں ۔ شدید سردی کی لہروں کی وجہ سے لوگوں نے جہاں قصبہ جات میں گرم ملبوسات فیرن، کانگڑی وسردی سے بچنے کے لئے دیگر ضروری ساز وسامان مہیا رکھا ہے ۔ وہیں دوسری طرف  بالائی علاقوں اور دور افتادہ مقامات میں لوگوں نے بالن کی لکڑی استعمال کررہے ہیں۔

بانہال

محمد تسکین 

 بانہال کے مہو منگت میں کم از کم ایک فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے اور مہو کیلئے سڑک اور بجلی کا رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے مہو منگت ، ترنہ ترگام ، بزلہ اور کاونہ وغیرہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ بانہال کے ڈولیگام ، چنجلو ، نوگام ، کھڑی ،اور گول وغیرہ کی بستیوں کے نزدیک تک برف باری ہوئی ہے اس کے علاوہ ٹھٹھاڑ اور نوگام کے علاقوں میں بھی برفباری ہوئی ۔ منگل کی رات تک  قصبہ بانہال اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی ہلکی برفباری ہوئی تاہم بارشوں کی وجہ سے زمین پر برف جمع نہیں ہوئی۔ اس دوران منگلے کی صبح سے ہی موسم خشک رہا تاہم شام چار بجے بعد موسم ابر الود ہوا اور نچلے علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ 
 
 

گول

زاہد بشیر

 گول و ملحقہ جات میں برف باری ہوئی ہے اور شام پانچ بجے تک گول بازار میں6 انچ سے زیادہ برف جمی جبکہ نچلے علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں ، برف باری کے ساتھ ہی بجلی بھی گل ہو گئی اور سردی میں بھی اضافہ ہوا۔ گول مہور شاہراہ پر برف باری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت پر روک لگ گئی 

مہور 

زاہد ملک

مہور۔ضلع ریاسی کے مہور علاقہ میں گذشتہ شب سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔مہور کے برنسال، گلابگڑھ ،لار،شیدول ،کیدورہ ،دیول ،نہوچ،شبراس،بدر،بگوداس،منجیکوٹ،باگنکوٹ وغیرہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے.تاہم کئی کئی پر پسی گر آنے کی بھی اطلاع ہے۔اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مہور میں ٹریفک بھی بہت کم چلا۔گلابگڑھ علاقہ میں تمام سڑکیں منقتع ہوگئیں ہیں۔اس کے علاوہ بجلی بھی گل ہوگئی ہے۔

کشتواڑ

اے آئی بٹ

ضلع کشتواڑ اور اس کے نواحی علاقوں میں اچھی برف باری ہوئی ہے جس سے لوگوں میں مسرت اور جوش دیکھا جا رہا ہے۔کشتواڑ کے بالائی علاقوں سنتھن ٹاپ ،کالیمستراس ،کیشوان اور دیگر علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ۔لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات اور گھروں میں بخاریوں اور کانگڑیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
 

طاہر ندیم خان 

بھدرواہ

بھدرواہ کے بالائی علاقوں پدری ،گلداندا اور جائی میں جاری برف باری سے سیاحت صنعت کو فروغ ملنے کا مکان ہے ۔میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری سے لوگوں کو خوشی محسوس ہوئی ہے تاہم بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی سیاحوں کے منتظر ہیںوہ سیاحوں کی آمد کیلئے کمر بستہ ہو گئے ہیں تا کہ بھدرواہ ۔جائی۔پدری ،بھدرواہ ہنگا اور بھدرواہ گلداندا ۔چھتر گلہ۔سر تھل سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

خطہ چناب

۔11برس قبل منہدم ہو ا ’اندھ سم پل‘ دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا، آمد ورفت متاثر ملحقہ علاقہ جات آبادی پریشانیوں سے دوچار ، ندی پیدل عبور کرنے پر مجبور

July 7, 2025
خطہ چناب

خطہ چناب میں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت سے راحت دلائی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور عام ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری

July 7, 2025
خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?