پارلیمانی حلقہ اودھمپور۔ڈوڈہ میں دوسرے مرحلے کے تحت ہوئی پولنگ کے دوران رائے دہندگان میں زبردست جو ش و خروش دیکھاگیا ۔ اس دوران جہاں پہلی مرتبہ جمہوری عمل میں حصہ لینے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کوووٹ دینے پر خوش و خرم دیکھاگیا وہیں عمر رسیدہ افراد بھی بڑی تعداد میں پولنگ مراکز میں نظر آئے جمہوریت کے اس جشن میں جسمانی طور پر ناخیز افراد، خواتین اور یہاں تک کہ نئے شادی شدہ جوڑوںنے بھی شرکت کی ۔