ڈوڈہ
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//سردوار ولف بھائی پٹیل کی 142ویں سالگرہ منانے کے لئے قومی ایکتا دیوس کے موقعہ پر ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ سے پُرانے پُل پل ڈوڈہ تک (05 کلو میٹر) ’’اتحاد کے لئے دوڑ‘‘ منعقد کی۔دوڑ کو ڈی سی ڈوڈہ بھوانی رکوال اورایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دوڑ میں تقریباً300لوگوں نے شرکت کی۔ دوڑ کے مقابلہ میں جنیش کمار ولد بودھ راج ساکنہ چنٹا تحصیل بھدرواہ ضلع ڈوڈہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 5000 روپے کا انعام بھی حاصل کیا جبکہ دوسری پوزیشن نریش کمار ولد دیو راج ساکنہ شامتی تحصیل کاستی گڑھ ڈوڈہ نے حاصل کرکے 3000روپے نقدی کا انعام بھی حاصل کیا۔تیسری پوزیشن راجیش کمار ولد بودھ راج ساکنہ چنٹا تحصیل بھدرواہ ،ڈوڈہ نے حاصل کی جسے نقدی2000روپے کا انعام بھی دیا گیا۔اسکے علاوہ شرکا ،جنھوں نے پہلی10پوزیشنی حاصل کیں ،کو ایک سو روہے فی کس انعان سے نوازا گیا۔اسکے علاوہ شرکا میں سپورٹس ٹوپی اور ریفرشمنٹ بھی تقسیم کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈی سی ڈوڈہ محمد حنیف ملک،ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز ونے کمار، ایڈیشنل ایس پی آپریشنز رویندر پال سنگھ ،ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر نذیر گنائی ،تحصیلدار ڈوڈہ ناصرنتنو ،ضلع سپورٹس افسر اشوک کمار کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے سول و پولیس افسران ، مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی نے قومی ایکتا دن کی اہمیت پر خطاب کیا اور نوجوانوں کو سماج سے سماجی بدعت ختم کرنے کی تلقین کی۔دوڑ کا مقصد آپسی بھائی چارہ اوریکجہتی تھا ۔ڈپٹی ایس پی نے شرکا کا اس دوڑ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
رام بن
ایم ایم پرویز
قومی یوم اتحاد( راشٹریہ ایکتا دوس ) منانے کے لئے رام بن میں رن فار یونٹی اوراتحاد ،یکجہتی اور سیکورٹی کو مستحکم بنائے رکھنے کی حلف دلائی گئی۔دوڑ ڈاک بنگلہ رام بن سے شروع ہوئی ار رام بن کے مین بازاروں سے ہوتے ہوئے میترا پارک میں اختتام پذیر ہوئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی ،ایس ایس پی رام بن موہن لعل، اے ڈی سی گورویندر سنگھ ،اے ایس پی مشتاق چودھری و دیگر ضلع افسرون و لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس دوڑ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے شرکا کو قوم کی یکجہتی و اتحاد و اتفاق کو مستحکم بنائے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا
ریاسی
زاہد ملک
ضلع پولیس ریاسی کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ’’راشٹریہ ایکتا دوس ‘‘ کے موقعہ پر ایس ایس پی ریسای طاہر سجاد بھٹ کی نگرانی میں ’’اتحاد کے لئے دوڑ‘‘ منعقد کی، جس میں ریاسی کے تمام شہریوں نے شرکت کی۔اس دوڑ میں بزرگ شہریوں کے علاوہ نوجوان لڑکے و لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔بززرگ شہریوں کے لئے دوڑ گورنمنٹ ہائی سکول گھیر مارہی سے شروع ہوئی جبکہ جیونئیروں کے لئے یہ دوڑ گران موڑ ریسای سے شروع ہوئی، جسے ضلع کے ایس ایس پی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دوڑ میں شرکت کرنے والوں کو ریفرشمنٹ بھی دی گئی، جو کہ سپورٹس اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔ سینئروں کی دوڑ میں روہت ورما ولد تیرتھ رام نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے5000روپے کا انعام پایا جبکہ دوسرا انعام نریندر سنگھ ولد مہیشور رام نے 3000 روپے انعام کے ساتھ حاصل کی۔ اسی طرح سے تیسرا انعام رنکو سنگھ ولد سکھدیو سنگھ کو 2000 روپے انعام کے ساتھ حاصل ہوا۔جیونئیر(لڑکوں) کی دوڑ میں پہلا انعام محمد الطاف ولد نور دین وانی نے 3000روپے نقدی انعام کے ساتھ حاصل کیا جبکہ دوسرا انعام راہل سنگھ ولد تیجندر سنگھ نے2000 روپے نقدی انعام کے ساتھ حاصل کیا۔ تیسرا انعام سجاد حُسین ولد محمد سلیم کو 1000روپے نقدی انعام کے ساتھ حاصل ہوا۔ جیونئیر (لڑکیوں ) کی دوڑ میں پہلی پوزیشن درشنا دیوی دختر مشو رام کو3000 روپے انعام کے ساتھ حاصل ہوئی ،دوسری پوزیشن سوریہ بی بی دختر محمد شفیع کو 2000 روپے انعام کے ساتھ حاصل ہوئی جبکہ تیسری پوزیشن ا نجو بھگت دختر ہنس راج کو ایک ہزار روپے انعام کے ساتھ حاصل ہوئی ۔اس موقعہ پر تین بزرگ شہریوں دلیپ سنگھ ولد رتن سنگھ ۔محمد ارشد ولد سراج دین،سرجیت سنگھ ولد منشی رام کو فی کس 500 روپے کے انعام سے نوازا گیا۔ریاسی کے عوام نے پولیس کی جانب سے یہ ایونٹ منعقد کرنے پر پولیس کی کافی سراہنا کی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی ویریندر سنگھ ،ڈپٹی ایس پی نکھل گوگنا ، ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ستیش بھاردواج ،انسپکٹر جسبیر نے بھی شرکت کی۔دوڑ میں ضلع انتظامیہ کے دیگر سول و پولیس افسروںکے علاوہ سپورٹس افسران و اساتذہ و مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
کشتواڑ
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس کی جانب سے سردار ولب بھائی پٹیل کی سالگرہ منانے کے لئے قومی ایکتا دوس کے موقعہ پر اتحاد کے لئے ایک دوڑ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سماج کے مختلف طبقہ کے لوگوں نے شرکت کی، جن میں بوڑھے، بزرگ، بچے لڑکے ،لڑکیاں ،بیوپا رمنڈل کے علاوہ فوج ،سی آر پی ایف اور ڈسٹرکٹ و آرمڈ پولیس و سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔وڑ کے لئے لوگ ضلع کے چوگان گرائونڈ میں اکٹھا ہوئے ا ور دوڑ کو ہری جھنڈی دکھانے سے قبل اتحاد و اتفاق کے لئے شرکا میں حلف دلائی گئی،جکسے بعد دوڑ باضابطہ طور سے شروع کی گئی،جسے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ہری جھنڈی دکھا کر ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری ،کمانڈنگ افسر 17۔آر آر ہری کرشن و دیگر سول و پولیس افسروں و اہلکاروں بشمول اے ڈی سی کشوری لعل شرما ،ایڈیشنل ایس پی پربیت سنگھ پریہار،چیف ایگزیکٹو افسر کشتوڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پون سنگھ پریہار، چیف ایجوکیشن افسر کشتوار اجیت کمار شرما ، اور میجر بخشی کی موجودگی میںروانہ کیا ۔ریلی ڈاک بنگلہ ،کلید چوک ،واصئیر، ڈی سی آفس، سنگرام بھاٹا سے گُذر گئی۔ریلی کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا۔ریلی ٹی آر سی میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر شرکا میں ریفرشمنٹ تقسیم کیا گیا ۔شام کو ضلع پولیس لائنز کشتواڑ میں ایک مارچ پاسٹ منعقد کیا گیا جس میں پولیس، آئی آر پی ،سی آئی ایس ایف ،سی آر پی ایف،سکولی بچوں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ میڈیا برادری نے بھی شرکت کی۔