Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

خطہ چناب میں برف و باراں ،میدانی جموں میں شدید بارشیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 5, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE
جموں// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشوں سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ میدانی جموںمیں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجہ میں پورے صوبہ جموں میں سرد ی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوچکی ہیں۔

کشتواڑ

 ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں جم کربرفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقہ جات میں موسلادھاربارشوں سے عام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی۔بالائی علاقہ جات میں سوموار کی دیررات کو شروع ہوئی برفباری کا سلسلہ آخری اطلاع ملنے تک جاری تھاجس دوران بالائی علاقہ جات میں کئی فٹ برف جمع ہوگئی ۔مڑواہ میں جہاں ایک فٹ کے قریب برف جمع ہوگئی ہے وہیںواڑون کے مرگی افتی میں ایک فٹ سے زائد برف جمع ہے جس کے نتیجہ میں ان علاقہ جات کی عوام دیگر مقامات سے کٹ کر رہ گئی ہے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مشکل حالت سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ضلع کے دیگر بالائی علاقہ جات دچھن ،پاڈر ،چنگام ،چھاترو،کیشوان،ٹھکرائی ، بونجواہ،کنتواڑہ میں بھی کئی انچ تازہ برفباری درج کی گئی ہے۔ان علاقوںمیں بجلی کی عدم دستیابی کے سبب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کشتواڑ ڈنگڈور سڑک کوپسیاں و پتھر گرآنے کے سبب آمدورفت کیلئے بند کردیاگیاہے۔ضلع کے میدانی علاقوںمیں دیررات شروع ہوئی بارشوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جسکے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا اورلو گوں نے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دی۔بارشوں کے سبب قصبہ کی سڑکیں و گلی کوچے زیر آب آگئے ۔صفائی کرمچاریوں کی ہڑتال کے سبب نالیوں میں جمع گندگی سڑکوں پر پھیل گئی جسے بعد میں محکمہ کے مستقل ملازمین نے صاف کرکے گلیوں کو آمدورفت کے قابل بنایا۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے ضلع انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ہیلپ لاین نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔ 

 گول

سب ڈویژن گول کے بالائی علاقوں میں گزشتہ شب سے ہلکی ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں ۔ سب ڈویژن گول کے گول بازار ، داڑم ، اندھ ، چھچھواہ، سنگلدان ، دھرم کنڈ ، دلواہ ، سمڑ وغیرہ علاقوں میں کل شام سے ہلکی ہلکی بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ گاگرہ، کلی مستا ، دگن ٹاپ وغیرہ میں ہلکی ہلکی برف باری ہو رہی ہے اور پہاڑی علاقوں میں چار سے پانچ انچ تک برف جمع ہوئی ہے ۔ اس دوران گول مہور روڈ دگن ٹاپ کے مقام پر بھی چھ انچ تک برف جمع ہوئی ہے تا ہم اس دوران کسی بھی علاقے سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔ موسم بدلنے کے ساتھ ہی یہاں پرسردی کی لہر میں بھی اضافہ ہوا ہے اس دوران بازار میں بھی رش کافی کم دیکھنے کو ملا ہے ۔ 

ڈوڈہ

ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔منگل کو بعد دوپہر ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و بھلیسہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو بدھ کے روز دن بھر جاری رہا جس کے نتیجے میں شہر و گام کی رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں جبکہ متعدد دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔اس دوران محکمہ پولیس و سیول انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرات جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر کرنے سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔یس ایس پی ڈوڈہ عبد القیوم نے شہر و گام کی پولیس چوکیوں سے چوکس رہنے و لوگوں سے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران نزدیکی پولیس چوکیوں و جاری نمبرات پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے بھی انتظامیہ کو کسی بھی متحرک رہنے و عوامی مسائل کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ کرنے پر زور دیا ہے۔

 بانہال

 محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر کی رات سے ہی سب ڈویژن بانہال کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا شروع ہوا سلسلہ منگل شام تک وقفے وقفے سے جاری تھا۔ بارشوں اور پہاڑوں پر ہورہی برفباری کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی خلل کے جاری تھی اور مسافر گاڑیوں نے دو طرفہ طور اور مال گاڑیوں نے یکطرفہ ٹریفک میں اپنی منزلوں کا رخ کیا۔ سب ڈویژن بانہال کے مہو منگت ، سراچی اور جواہر ٹنل کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے پر پیر کی رات سے شروع ہوئی برفباری کا سلسلہ رک رک کر منگل کی شام تک جاری تھا جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران بارشوں اور برفباری کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ رام بن نے عوام کو درپیش کسی بھی مدد کیلئے ہیلپ لائین نمبرات جارہی کئے ہیں۔ 

 رام بن

ضلع رام بن کے بالائی علاقوں میں سال 2022 کی پہلی برف باری ہوئی اور اس پہاڑی ضلع میں لوگوں کو خشک موسم سے راحت ملی۔رام بن کے بٹوت، رامسو اور بانہال کے نشیبی علاقوں میں بارش اور مہو منگت، کھڑی،اکھڑال،پوگل پارستان، نیل، نتھا ٹاپ، جواہر ٹنل اور رام بن بٹوت اور بانہال کے دیگر بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی جبکہ رام بن بٹوت اور بانہال قصبوں اور ضلع کے دیگر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔اطلاعات کے مطابق جواہر ٹنل، نتھا ٹاپ اور سناسر میں منگل کی دوپہر 2 بجے تک چار سے پانچ سینٹی میٹر برف باری ہوئی۔بٹوت اور بانہال کے میٹرولوجیکل سنٹر نے آس پاس کے علاقوں میں اگلے 72 گھنٹوں تک سردی کی پیش گوئی کی ہے۔
 
 

جموں ایئرپورٹ پر 8 پروازیں منسوخ | موسم کی خرابی کا شاخسانہ

سید امجد شاہ
جموں// خراب موسمی حالات کے پیش نظر جموں ہوائی اڈے سے سری نگر اور لیہہ جانے والی آٹھ پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر اور لیہہ میں موسم کی صورتحال سازگار نہ ہونے کی وجہ سے کل آٹھ طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔تاہم، موسم کی حالت اچھی ہے اور صبح سے جموں ہوائی اڈے سے باقی ریاستوں کے لیے پروازیں عام طور پر چل رہی ہیں۔انہوںنے مزید کہا "جموں سے سری نگر اور لیہہ کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں کے لیے تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔"
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد

July 4, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?