Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خطہ پیر پنچال میں ہوائی سروس کا خیر مقدم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 18, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
حکومت کی طرف سے حال ہی میں راجوری اور پونچھ سے جموں تک کیلئے ہوائی سروس شروع کی گئی ہے جس کا ہر سطح پر خیر مقدم کیاجارہاہے تاہم اس کا کرایہ اس قدر زیادہ  مقرر کیا گیاہے کہ کسیعام انسان کیلئے مجبوری کے وقت  بھی اس سروس سے  فائدہ اُٹھانا مشکل ہو گا۔راجوری سے جموں کیلئے دو ہزار روپے کرایہ متعین رکھاگیاہے جبکہ پونچھ سے جموں تک کیلئے چار ہزار روپے کرایہ مقرر کیاگیاہے ، جس کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں ۔ واضح رہے کہ پونچھ سے جموں تک کا زمینی سفر 235کلو میٹر ہے جبکہ راجوری سے جموں 150کلو میٹر ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض اوقات سرینگر سے دہلی،جموں سے سرینگر یا دیگر جگہوں کاکرایہ بھی اس سے کم رہتاہے لیکن حکومت نے ابتداء میں ہی اتنا زیادہ کرایہ مقرر کرکے لوگوں کیلئے پریشانی کھڑی کردی ہے ۔اس سے قبل کشتواڑ کیلئے بھی ہوائی سروس شروع ہوئی تھی جس کاکرایہ بھی چار ہزار روپے رکھاگیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ اس سروس کا فائدہ نہیں اٹھاپارہے ہیں ۔ اگرچہ راجوری کا کرایہ ابتداء میں کسی حد تک جائز کہاجاسکتاہے لیکن پونچھ سے جموں کا جو کرایہ مقرر ہوا ہے ، اسے کسی بھی صورت میں مناسب نہیں کہاجاسکتا۔حکومت کا یہ تو کہناہے کہ یہ سروس عام لوگوں کے فائدے کیلئے شروع کی گئی ہے اور اس حوالے سے تشہیر بھی کی جارہی ہے لیکن حقیقی معنوں میںعام لوگوں کا اس سے مستفید ہونا مشکل ہے، کیونکہ دور دراز دیہات میں لوگوں کی اکثریت غربت کا شکار ہے اور  یہ کرایہ انکی استطاعت سے باہر ہے، البتہ صاحب ثروت حضرات، سیاستدان اور بیروکریٹ اس سے بہتر استفادہ کر سکتے ہیں جس  سے سروس کے بنیادی مقاصد محدود ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ سروس ہفتے میں صرف دو روز یعنی پیر اور سنیچر کو چلے گی اور بقیہ دنوں لوگوںکواس کافائدہ نہیں ہوگا۔ یوں سروس شروع ہونے کے بعد بھی لوگ جموں کا سفر بذریعہ سڑک کرنے پر مجبور ہوںگے جو ان کیلئے کافی تکلیف دہ اور تھکادینے والاہے ۔ریاست کے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے دور دراز علاقوں کیلئے ہوائی سروس کا شروع ہونا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے کم از کم زیادہ نہیں تو برف  باری اور  اور بارش کے موسم میں، جب زمینی راستہ اکثر خراب رہتا ہے، کے دوران لوگوں کو ضروری  سہولت میسر ہوتی رہے گی تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ کرایہ  کی شرح عام لوگوں کی قوت ادائیگی سے مطابقت رکھتی ہو۔ خراب موسم کے علاوہ  ایمرجنسی کے حالات میںبھی لوگوں کو اس سروس کی سہولت درکار ہوتی ہے لیکن کرایہ اتنا زیادہ نہیں رکھاجاناچاہئے کہ وہ مجبوری کے وقت بھی اس کوادا نہ کرپائیں ۔ریاستی حکومت کو جہاں کرایہ کم کرکے اسے جائز حد تک رکھناچاہئے وہیں اس ہوائی سروس کو پورے ہفتے چلانے کے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ لوگ اس کا بہتر فائدہ حاصل کرسکیں اور اگر کشتواڑ یا پونچھ سے کسی بیمار یا زخمی شخص کو جموںیا سرینگر منتقل کرناپڑے تو اسے پریشانی نہیں ہونی چاہئے اور اس کا وقت پر علاج ممکن ہوجاناچاہئے ۔  خطہ پیر پنچال میں حکومت کی جانب سے ہوائی سروس کے درینہ مطالبہ کو پوراکرنے پہ عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے، تاہم اسکے ساتھ ساتھ حکام سے استدعا بھی کی جارہی ہے کہ ا س سروس کو ایسے خطوط پر استوار کیا جانا چاہئے، جس سے زیادہ سے زیادہ عام لوگ مستفید ہو سکیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?