Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

Mir Ajaz
Last updated: June 9, 2025 11:17 pm
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

حسین محتشم +عظمیٰ یاسمین +رمیش کیسر

پونچھ +راجوری //ملک بھر کی طرح خطہ پیر پنچال خاص طور پرراجوری اور سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عید الاضحی کا مقدس تہوار نہایت مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور روحانی ماحول میں منایا گیا۔ ہزاروں فرزندانِ توحید نے نماز عید کے وسیع اجتماعات میں شرکت کی، جہاں علمائے کرام نے قربانی کے فلسفے، سماجی و اخلاقی ذمہ داریوں اور ملت اسلامیہ کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔تھنہ منڈی کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جن میں مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی، غوثیہ جامع مسجد، اور دیگر محلوں کی مساجد شامل تھیں۔ مرکزی جامع مسجد کے خطیب و امام مفتی عبدالرحیم ضیائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یادگار ہے، جو ہمیں اپنی خواہشات کو قربان کرکے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا درس دیتی ہے۔حافظ محمد نصیرالدین نقشبندی، امام غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی، نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملت اسلامیہ کو آج فکری، سماجی اور اخلاقی زوال کا سامنا ہے اور اس کا واحد حل سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان نشہ، فحاشی، اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات کی لپیٹ میں ہیں، اور والدین، اساتذہ، اور سماجی رہنمائوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ نوجوانوں کو اس زوال سے بچایا جا سکے۔علمائے کرام نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنا وقت علم حاصل کرنے، سماجی خدمت اور دین سے وابستگی میں صرف کریں۔ نماز کے بعد تمام مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں جن میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک میں امن و امان، اور آپسی بھائی چارے کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔پیر پنچال کے دوسرے کنارے پر واقع سرحدی ضلع پونچھ میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع بھر کے قصبوں، دیہات اور مرکزی شہر میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ مرکزی عیدگاہ پونچھ میں سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں مفتی فاروق احمد مصباحی کی قیادت میں نماز عید ادا کی گئی۔ مفتی موصوف نے اپنے خطاب میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کو انسانیت، اطاعت اور ایمان کی معراج قرار دیا۔انہوں نے حالیہ سرحدی کشیدگی میں پاکستانی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر امن و امان کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کرے۔جامع مسجد حضرت علی علیہ السلام پونچھ میں مولانا سید امان حیدر رضوی ہلوری نے نماز کی قیادت کی۔ نماز سے قبل شرکاء نے اجتماعی طور پر دعائے ندبہ پڑھی اور اس کے بعد خطاب میں آپسی بھائی چارے، اتحاد اور امن کی ضرورت پر زور دیا۔جامع مسجد بگیالاں پونچھ میں بھی ایک بڑے اجتماع نے نماز عید ادا کی۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں گولہ باری کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی انا، نفرت، تعصب اور غرور کو قربان کرنے کا جذبہ بھی قربانی کا حقیقی پیغام ہے۔مرکزی جامع مسجد اہل حدیث پونچھ میں بھی ہزاروں افراد نے نماز ادا کی۔ علما نے سماجی ہم آہنگی، بین المذاہب احترام، اور نوجوانوں میں دینی بیداری کے فروغ پر زور دیا۔نماز عید کے اجتماعات کے دوران پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے تاکہ امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی پونچھ اور دیگر مقامی اداروں نے صفائی، قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے، اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات کئے۔نماز عید کے بعد لوگوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی دی۔ بہت سے مقامی افراد اور فلاحی اداروں نے اجتماعی قربانی کا بھی انتظام کیا، تاکہ غریب اور نادار افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا سکے۔ اس موقع پر کئی نوجوانوں نے اسپتالوں، یتیم خانوں اور نادار محلوں میں گوشت کی تقسیم کر کے معاشرتی ہمدردی اور قربانی کے جذبے کو عملی جامہ پہنایا۔علماء کا پیغام: قربانی محض رسم نہیں، روحانی تربیت کا ذریعہ ہے تمام خطبات میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ عید الاضحی محض رسم و رواج کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک روحانی اور سماجی تربیت کا اہم ذریعہ ہے۔ قربانی کے حقیقی مفہوم کو سمجھ کر اگر ہم اپنی زندگیوں کو سنواریں تو ایک صالح اور مثالی معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے دلوں میں اللہ کا خوف، بندوں سے محبت، اور دین کی روشنی سے اپنی راہوں کو منور کرنا ہوگا۔خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی کے موقع پر ایک روح پرور اور پْرامن فضا قائم رہی، جس میں دینی جذبے، قربانی کے احساس، اور بین المسالک اتحاد کی جھلک دیکھی گئی۔ عید کے اس عظیم موقع پر عوام نے نہ صرف اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کیا بلکہ معاشرتی ہم آہنگی، قربانی کے جذبے اور امن کے پیغام کو بھی عام کیا۔ یقینا، ایسی تقریبات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ مذہب، روحانیت، اور انسانیت کے ملاپ سے ایک بہتر اور روشن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عید کے دن تھنہ منڈی میں صفِ ماتم | المناک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق،1زخمی
پیر پنچال
گورنمنٹ پرائمری سکول اپر سیداں پھاگلہ کی عمارت کھنڈر میں تبدیل بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ،والدین پریشانی میںمبتلا
پیر پنچال
ڈوڈہ کے منو گندوہ میں آتشزدگی کی پراسرار واردات چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ
خطہ چناب
سانبہ میں زنگ آلود ماٹر شل بر آمد | بم ڈسپوزل سکارڈ نے ناکارہ بنایا
جموں

Related

پیر پنچال

حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

June 10, 2025
پیر پنچال

خطہ پیر پنچال میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی مساجد میںروح پرور اجتماعات، علمائے کرام کے بصیرت افروز خطبات، قربانی کے جذبے، سماجی ذمہ داریوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور

June 10, 2025
پیر پنچال

حیات پورہ منگناڑ میں ادارہ قران و اہلبیت کا سنگ بنیاد رکھا گیا

June 9, 2025
پیر پنچال

جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پونچھ کیمپس کا دورہ تعلیمی ترقی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا

June 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?