جموں
جموں// نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ نے یہاں ایم اے ایم سٹیڈیم میںچارروزہ جموں مہوتسو۔2017 کاافتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ بیساکھی کے موقعہ پر میگاایونٹ کے انعقاد کامقصد صوبہ جموں کوآزادانہ سیاحتی مقام کے طورپرترقی دیناہے۔اس موقعہ پر وزیرصحت وطبی تعلیم بالی بھگت، وزیر مملکت سیاحت پریاسیٹھی، ممبران پارلیمنٹ جگل کشورشرما اورشمشیر سنگھ منہاس،ایم ایل سی رمیش اروڑہ، ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹرپون کوتوال، سیکریٹری ٹورازم فاروق احمدشاہ، سینئر لیڈر بی جے پی یدھ ویرسیٹھی کے علاوہ معززشہری بھی موجودتھے۔اس دوران مہوتسومیں کثیرتعدادمیں مقامی لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹرنرمل سنگھ نے محکمہ سیاحت اوراطلاعات کی تقریبات کے انعقادکیلئے کاوشوں کوسراہا۔اس موقعہ پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ اس تہوارسے پورے خطے کی ثقافتی ڈائیورسٹی کی جھلک نظرآتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت جموں کو آزادانہ سیاحتی مقام کے طورپرترقی دینے کیلئے کوشاں ہے۔پریاسیٹھی نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی نگرانی میں تمام محکمہ جات نے مل کر جموں مہوتسوکاانعقادکیاہے ۔اس دوران مختلف محکموں کی جانب سے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔
گورودوارہ یادگارگورونانک دیوجی چاندنگر
جموں//گورودوارہ یادگارگورونانک دیوجی چاندنگر میں بیساکھی کے موقعہ پر مذہبی اجتماع کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران سکھ سنگت کی بھاری تعداد نے گوروجی کاآشیروادحاصل کیا۔اس دوران شبدکیرتن کابھی اہتمام کیاگیا ۔ اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے بھی گورودوارہ میں حاضری دی ۔انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راستے الگ الگ ہوسکتے ہیں لیکن ہم سب کی منزل ایک ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی تعلیمات کی پیروی وقت کی ضرورت ہے۔اس دوران صوبائی صدرنیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا اورپارٹی کے سینئرلیڈر وسابق ایم ایل سی وصدرگورودوارہ پربندھک کمیٹی ایس ۔ترلوچن سنگھ وزیر بھی ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے ہمراہ تھے۔انہوں نے لوگوں کوبیساکھی کے تہوارکی مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر ایس ترلوچن سنگھ وزیر نے گورودوارہ پربندھک بورڈ کی طرف سے ڈاکٹرفاروق عبداللہ اوردویندرسنگھ رانا کو سروپا بھی پیش کئے۔
کٹھوعہ
تواریخی مقامات پر روائتی تقریبات کے انعقاد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ بیساکھی خطے کا ایک اہم تہوار ہے جو سماج کے مختلف طبقوں کو ملانے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاور خطے کیلئے تقریبات کی کافی اہمیت ہے اور یہ علاقے کی روایات بنے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج بلاور میں 2 روزہ تواریخی بیساکھی میلے کے افتتاح کے بعد کیا ۔ بلاور قسبے کی تواریخی اہمیت بیان کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قصبہ برصغیر میں اہم مقام رکھتا ہے اور یہاں سیاحت کی کافی گنجایش موجود ہے جنہیں تقویت دینے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے گی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے لاڈلی بیٹی یوجنا کے تحت ایک نوزائد لڑکی کے یومِ پیدایش پر کیک کاٹنے سے بیساکھی منائی ۔ انہوں نے لڑکیوں کی پیدایش پر خوشی محسوس کرنے کی ہر ایک سے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں لڑکیوں میں کچھ بھی کرنے کی صلاحیت ہے اور ہمیں انہیں بھر پور مواقعے فراہم کرنے چاہئیں ۔ اس موقعے پر ڈوگری فولک گانوں اور ناچ کے پروگرام بھی منعقد ہوئے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بیساکھی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے علاقے کی ترقی کیلئے کئی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے ہیں جن میں 102 کروڑ روپے کی لاگت والی 22 پی ایم ایس وائی سڑکیں ، 4 کروڑ روپے لاگت والا انڈور سپورٹس سٹیڈیم ، 46 کروڑ روپے لاگت والا جُتھانا پُل اور دیگر پروجیکٹ شامل ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علاقے میں ترجیح بنیادوں پر بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جائے گا جبکہ اُن کے سی ڈی ایف میں سے بڑی رقم پینے کے پانی کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے افسران کو تندہی سے اپنے فرایض انجام دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رشوت خور عناصر سے سختی سے نپٹا جائے گا ۔ انہوں نے محکمہ سیاحت کے افسران کو بیساکھی میلے کو سیاحتی محکمے کے دائرے میں لانے کی ہدایت دی ۔ ایم ایل سی پردیپ شرما نے بھی اس موقعہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے میلے کے انعقاد پر منتظمین کی سراہنا کی ۔ انہوں نے بتایا کہ خطے کو سیاحتی مرکز کے طور فروغ دیا جائے گا ۔ اس موقعے پر مختلف محکموں کی طرف سے سٹال لگائے گئے تھے ۔ محکمہ اطلاعات کے فنکاروں اور طلبا نے تمدنی پروگرام پیش کیا ۔ اس موقعہ پر کئی افسران بھی موجود تھے ۔
بنی
بنی//ملک بھر کی طرح تحصیل بنی میں بھی بیساکھی اْتسو منایا گیا۔اس دوران ایم ایل اے بنی جیون لال مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر بنی کے معززشہریوں ودیگرلوگوں ومختلف سکولوں کے طلبا ء نے بھی بیساکھی اتسومیں حصہ لیا۔ اس دوران کئی رنگارنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر طرح طرح کے رنگارنگ پروگرام بھی منعقد کئے گئے ۔پروگرام کے اختتام پر پروگراموں میں حصہ لینے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقعہ پرخیالا ت کااظہارکرتے ہوئے ایم ایل اے بنی جیون لال نے کہا کہ اگلے سال بیساکھی کے تہوار کو دو دنوں تک منایا جائے گا جبکہ بیساکھی اتسومیں آئے ہوئے لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہوار کے ذریعے لوگوں کوآپسی بھائے چارے کا پیغام ملتا ہے ۔اس موقع پر این ایچ پی سی کے آفیسران بھی موجود تھے۔
بُدھا پور
سانبہ //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج سرور کے بدھا پور میں بیساکھی میلے کا افتتاح کیا ۔ اس موقعے پر وزیر نے ملک کے تمدنی اور ثقافت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے خطے کے عوام کی خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقعہ پر میلہ کمیٹی کے کنوینئر اور دیگر کمیونٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے پنڈی گُرہا سلاتھیہ میں بیساکھی تقریبات میں بھی حصہ لیا ۔