Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خطوں اور ذیلی خطوں کا جوڑ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 15, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جموں وکشمیر مختلف جغرافیائی زونوں کا علاقائی مجموعہ ہے اور یہ زون زیادہ تر دشوار گزار علاقوں سے ایک دوسرے سے علیحدہ ہوتے ہیں۔جب موسم خراب ہوتا ہے تو یہ مشکل ہمیں شدید ترین مشکل سے دوچار کرتی ہے۔ لوگ بارش یا برف باری کی صورت میں ان علاقوں کا سفر نہیں کر سکتے۔یہ ایک ایسی چیز ہے جو اب ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بن چکی ہے اور اس کے اثرات بھی مستقل ہی ہیں۔ خاص طوروہ لوگ مسلسل اثرات سے دوچار ہیں جو دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ اب جب کہ سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور چند روز قبل سال کی پہلی برف باری بھی ہوئی جس کے نتیجہ میں جموں وکشمیر یوٹی کے کئی خطے ہنوز منقطع ہیںاور کئی خطوں و ذیلی خطوں کا سڑک رابطہ بحال نہیںہوپایا ہے جس کے نتیجہ میںان خطوں میںعوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔
 ایسے حالات میں پھر ایک بار وہی سوال جواب طلب ہے جو اب تک سینکڑوں بار اجاگر کیاگیا ہے۔ اس تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ وقت میں  جب سڑکیں، ٹنل اور ریلوے ٹریک انتہائی دشوار گزار علاقوں میں بچھائے گئے ہیں ، ہم اب بھی بہت پیچھے کیوں ہیں؟ سرینگر جموںقومی شاہراہ جیسی مصروف ترین اور انتہائی اہم سڑک پر ٹریفک میں خلل ڈالنے میں ہلکی سی بوندا باندی آج بھی کیوں کافی ہوتی ہے؟۔کرگل، جو پڑوسی جغرافیائی زون ہے ، کے لوگ سری نگر جیسی جگہوں سے کیوں منقطع رہتے ہیں جہاں ان کے منظم تجارتی ، سماجی اور تعلیمی روابط ہیں۔سردیوں کے مہینوں میں مغل روڈ جیسا زمینی رابطہ کیوں کام نہیں کرتا؟۔
کیوںپیرپنچال اور وادی چناب جیسے خطوں کے بہت سے علاقے سردیوں کے مہینوں کے دوران انتہائی تنہائی میں پڑ جاتے ہیں؟۔ یہ سب بہت درست اور اہم سوالات ہیں اور ہمیں انہیں بار بار حکام کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جموں وکشمیر اور اس کے آس پاس مختلف جغرافیائی زونوں کو جوڑنے والے راستوں کو اپ گریڈ کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں اور جموں وکشمیر کے اندر مختلف خطوں اور جموںوکشمیر کو پڑوسی خطوں سے جوڑنے کیلئے ہمہ موسمی رابطوں کی تشکیل یقینی بنائیں۔ اگر صرف پہلے سے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے تو ہم بین علاقائی رابطے میں نمایاں فرق پیدا کر سکتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں ہم نے قاضی گنڈ اور بانہال کے درمیان سڑک ٹنل کھولتے دیکھاجس کے نتیجہ میں نہ صرف سرینگر اور جموں کے مابین فاصلہ کم ہوا ہے بلکہ اس نے پرانی سڑک پر ایک ایسے زون کو بائی پاس کیا جو خطرات سے دوچار تھااور اس زون میںاکثر طویل ٹریفک جام رہتا تھا۔ اسی طرح اگر اس شاہراہ پر دیگرٹنلیں اور پل مکمل ہو جائیں تو ہمیں سکون کا سانس مل سکتا ہے۔ہم ان کاموں میں تیزی لانے اور ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکام سے گزارش ہی کرسکتے ہیں تاہم یہ بات بھی ہے کہ سرکار ایسے پروجیکٹوں کی اہمیت سے غافل نہیںہے اور وہ بھی جانتی ہے کہ اندرون جموںوکشمیر خطوں کے درمیان ہمہ موسمی رابطے ترقی و خوشحالی کیلئے لازمی ہیں اور ساتھ ہی جموںوکشمیر کو باقی پڑوسی جغرافیائی خطوںسے جوڑنا بھی لازمی ہے کیونکہ اس کے نتیجہ میں ترقی کے ثمرات زمینی سطح پر منتقل ہوسکتے ہیں۔ امید ہے کہ یوٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار حسب وعدہ جموںوکشمیر کے خطوں اور ذیلی خطوں کو جوڑنے کا سفر جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں نہ صرف پیر پنچال کو کشمیر سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو ہمہ موسمی بنانے کیلئے مجوزہ ٹنل کی تعمیر کا کام دردست لیاجائے گا بلکہ چناب وادی کو کشمیر سے جوڑنے کیلئے کشتواڑ سنتھن اننت ناگ ،سنگھ پورہ وائلو اننت ناگ ،مہور قاضی گنڈ شاہراہوں کو بھی ہمہ موسمی بنانے کیلئے ٹنلوں کی تعمیر ہوگی جبکہ اس کے علاوہ پونچھ کو کشمیر سے جوڑنے والی مزید دو شاہراہوں لورن سوجیاں درنگ روڈ اور لون ٹنگمرگ روڈ بھی قابل آمد و رفت بنایا جائے گا جبکہ اس کے علاوہ چناب اور پیر پنچال کے دورافتادہ علاقوں کو بھی ضلعی ہیڈکوارٹروں سے ہمہ موسمی سڑکوںکے علاوہ گریز ،کرناہ اور کیرن کو بھی ہمہ موسمی اور قابل اعتبار سڑک رابطوں کے ذریعے باقی وادی سے جوڑا جائے گا تاکہ محرومی اور پسماندگی ختم ہو اور لوگ ترقی کے ثمرات حاصل کرسکیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025
اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?